حِقَّہ وہ اونٹنی یا اونٹ جوتین برس کی ہو چکی ہو،عمر کے چوتھے سال میں ہو۔ حدیث میں 6 قسم کی عمر کے اونٹوں کے نام بیان کیے گئے ہیں

46سے 60 اونٹ ہوں تو زکوۃ ایک حِقّہ یعنی اونٹ کا مادہ بچہ جو تین سال کا ہو چکا اور چوتھے برس میں ہے۔ 61 تک یہی حکم ہے یعنی وہی حِقّہ دیں گے۔ اکانوے 91 سے ایک سو بیس 120 تک میں دو حِقّہ۔ اس کے بعد ایک سو پینتالیس 145تک دو حِقّہ اور ہر پانچ میں ایک بکری، مثلاً ایک سو پچیس125 میں دو حِقّہ ایک بکری اور ایک سو تیس 130 میں دو حِقّہ دو بکریاں، وعلیٰ ہذا القیاس ۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ابو عبید نے ایک سے زائد افراد سے روایت کیا ہے کہ جب اونٹنی چوتھے سال میں داخل ہو جائے تو وہ حق ہے اور مونث حقہ ہے اس لیے کہ وہ اس بات کی مستحق ہے کہ اس پر سواری کی جائے اور اس پر باربرداری کی جائے[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. بہارشریعت،حص5،ص29
  2. سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1152