جارج بول
جارج بول (/ˈbuːl/؛ 2 نومبر 1814ء - 8 دسمبر 1864ء) ایک انگریز ریاضی دان، معلم، فلسفی اور منطقی تھے۔ تفرقی مساوات اور الجبرائی منطق کے میدان میں اُنھوں نے خاصا کام کیا۔ وہ اپنی کتاب دی لاز آف تھاٹ (The Laws of Thought) کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، جس میں اُنھوں نے بولین الجبرا پیش کیا۔ بولین منطق کو عہدِ معلومات کی بنیادوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔[4]
جارج بول (George Boole) | |
---|---|
(انگریزی میں: George Boole) | |
جارج بول
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 نومبر 1814 لنکن، لنکنشائر، انگلستان |
وفات | 8 دسمبر 1864 بیلنٹمپل، کاؤنٹی کورک، آئرستان |
(عمر 49 سال)
وجہ وفات | نمونیا |
مدفن | کورک |
قومیت | برطانوی |
مذہب | وحدانیت (مسیحیت) |
رکن | رائل سوسائٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریاضی دان [1]، فلسفی ، منطقی ، کمپیوٹر سائنس دان |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2][3] |
شعبۂ عمل | ریاضیاتی منطق |
اعزازات | |
رائل میڈل (1844) رائل سوسائٹی فیلو |
|
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمجارج بول لنکنشائر، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد، جان بول (1779ء - 1848ء) ایک ہنر مند تھے۔[5] جارج نے اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، تاہم رسمی تعلیم سے اُن کا واسطہ کم ہی رہا۔ لنکن کے ایک کتب فروش، ولیم بروک نے انھیں لاطینی سیکھنے میں مدد کی، جسے وہ اسکول آف تھامس بینبرج میں بھی سیکھ چکے تھے۔ اُنھوں نے جدید زبانوں کی تعلیم خود ہی حاصل کی۔[6] 16 سال کی عمر میں، بول اپنے والدین اور اپنے سے چھوٹے تین بہن بھائیوں کے لیے کماؤ پوت بن چکے تھے اور ڈونکاسٹر کے ہائیھم اسکول میں پڑھانے لگے تھے۔ اُنھوں نے کچھ عرصہ لیورپول میں بھی پڑھایا۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118661655 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb122540641 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/283421283
- ↑ لیزا ویزنٹائن (2 نومبر 2015ء)۔ "Who is George Boole: the mathematician behind the Google doodle" (بزبان انگریزی)۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ
- ↑ ہیو چھزم، مدیر (1911)۔ "Boole, George"۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا (بزبان انگریزی) (11واں ایڈیشن)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس
- ↑ سر فرانسس ہل۔ "Victorian Lincoln" (بزبان انگریزی)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس
- ↑ جان جے۔ اوکونر، ایڈمنڈ ایف۔ روبرٹسن، "جارج بول"، مک ٹیوٹر ہسٹری آف میتھ میٹکس آرکائیو، یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز.