جاز (موبائل نیٹ ورک)

پاکستان موبائل نیٹورک
(جاز پاکستان سے رجوع مکرر)

پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (تجارتی نام: جاز) پاکستان کا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک ہے جس کے صارفین کی تعداد 75 ملین سے زیادہ ہے اور ملازمین کی تعداد 3000 کے قریب ہے۔ پہلے یہ موبی لنک کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ کمپنی 1994 میں سیف گروپ اور موٹورولا کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ موبی لنک اور وارد پاکستان کے انضمام کے بعد، موبی لنک کو 2017 میں باضابطہ طور پر جاز کا نام دے دیا گیا۔ جاز کا صدر دفتر پاکستان کے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں واقع ہے۔

پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ
جاز
مقامی نام
جاز
سابقہ
موبی لنک
ذیلی کمپنی
صنعتٹیلی فونی اور انٹرنیٹ
پیشروموبی لنک
وارد پاکستان
قیام10 جنوری 2017؛ 7 سال قبل (2017-01-10) اسلام آباد، پاکستان
صدر دفتراسلام آباد، پاکستان
علاقہ خدمت
پاکستان
کلیدی افراد
عامر حفیظ ابراہیم (سی ای او)
مصنوعاتموبائل ٹیلی فونی
موبائل بینکاری
مالک کمپنیگلوبل ٹیلیکام ہولڈنگ ایس اے ای
ویب سائٹjazz.com.pk

بیرونی روابط

ترمیم

جاز ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduhamari.com (Error: unknown archive URL)