جامعہ رضویہ ضیاء العلوم
جامعہ رضویہ ضیاء العلوم اہل سنت و جماعت کی عظیم درسگاہ جو نصف صدی سے علوم دینیہ ترویج میں مصروف ہے
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | مطابق 1964ء | |||
الحاق | اسلام | |||
نوع | دینی درسگاہ | |||
محل وقوع | ||||
شہر | راولپنڈی | |||
ملک | پاکستان | |||
شماریات | ||||
طلبہ و طالبات | 2000+ (سنة ؟؟) | |||
درستی - ترمیم |
ابتدا
ترمیم15 شعبان المعظم 1383ھ بمطابق یکم جنوری 1964ء بروز بدھ۔ سید ضیاء الدین شاہ چشتی سلطانپوری اور مولانا فرید الدین چشتی نے دیگر علما و مشائخ کی موجودگی میں۔جامع مسجد(فضل الہی) المعروف سبزی منڈی راولپنڈی میں جامعہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اور 24 شوال 1383ھ 9 مارچ 1964 بروز سوموار کو باقاعدہ اسباق کا آغاز ہوا
جامعہ کی نسبت
ترمیماس جامعہ کا نام مولانا احمد رضا خان بریلوی کی نسبت سے رضویہ رکھا گیا اور خواجہ خواجگان پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی سے خصوصی عقیدت کی بنا پر جامعہ کو گلستان مہر علی " کہا جاتا ہے۔[1]
تاریخ
ترمیمجامعہ رضویہ ضیاء العلوم کو اسلامی تعلیمی اداروں میں ایک امتیازی حیثیت حاصل ہوئی۔ بڑے بڑے علما و مشائخ جیسے شیخ الجامعہ مولانا محب النبی ھاشمی، استاذ العلماء سید غلام محی الدین شاہ اور حضور مصلح امت علامہ پیر سید حسین الدین شاہ اس ادارے کے اساتذہ کرام میں شامل ہوئے۔ آج بھی یہ ادارہ پیر سید حسین الدین شاہ کی زیر نگرانی تعلیمی خدمات نہایت ہی احسن انداز میں انجام دے رہا ہے۔۔
نصاب
ترمیماس جامعہ کا الحاق تنظیم المدارس پاکستان کے ساتھ ہے اور تظیم کا صوبائی مرکز یہی ادارہ ہے۔اس سلسلے میں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے نصابہائے تعلیم کے مطابق درج ذیل نصاب تعلیم مرتب کیا گیا ہے:
- حفظ قرآن
- تجوید قرآن
- درس نظامی
- فاضل عربی – علوم اسلام
جدید عصری تعلیم
جامعہ کے ذیلی ادارہ جات
ترمیم- جامعہ رضویہ ضیاء العلوم نمبر-1 سبزی منڈی راولپنڈی
- دار العلوم ضیاء المدارس سبزی منڈی – آئی 11/4 اسلام آباد
- مدرسہ انوار مدینہ ضیاء العلوم بی بلاک سواں گارڈن اسلام آباد
- مدرسہ حمیدیہ ضیاء العلوم سلطان پور حسن ابدال اٹک
- دار العلوم حنفیہ ضیاء القرآن سی ڈی اے – آئی 10/1 اسلام آباد
- دار العلوم حسنین کریمین – آئی 10 مرکز – اسلام آباد
- دار العلوم محمدیہ ضیاء العلوم جامع مسجد سیدہ آمنہ کری روڈ شکریال راولپنڈی
- جامعہ رضویہ ضیاء العلوم (4) باڑیاں بازار کینٹ مری
- جامع مسجد غوثیہ الامن راول ڈیم چوک اسلام آباد
- جامعہ حمیدیہ ضیایہ مری روڈ سیکرٹیریٹ 2 راولپنڈی
- جامعہ فاطمہ ضیاء البنات ھطار۔ فتح جنگ اٹک
- دار العلوم مہریہ ضیاء العلوم حسن ٹاؤن۔ ایبٹ آباد
- جامعہ الحبیب ضیاء العلوم 3جی ایریا واہ کینٹ
- دار العلوم ضیاء القرآن کوٹلی ناہار ھطار – پی او باکس 6 – ہری پور
- مرکزی دار العلوم محمدیہ غوثیہ نرہ شریف جنڈ اٹک
- دار العلوم غوثیہ ضیاء العلوم فیصل کالونی گولڑہ موڑ اسلام آباد
- جامعہ محمدیہ غوثیہ انوار القرآن (ضیاء العلوم ) مولوی محلہ صدر راولپنڈی
- جامعہ آمنہ ضیاء البنات ہمک ماڈل ٹاؤن اسلام آباد[2]
- اس وقت تقریبا 135 برانچز کے تعلیمی نظام کی نگرانی جامعہ سے کی جا رہی ہے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ پاکستان کے دینی مدارس، ڈاکٹر قاضی معصوم الرحمن، صفحہ292، مثال پبلشر امین پور بازار فیصل آباد
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 25 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولائی 2019