جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین، راولپنڈی
جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین (انگریزی: Fatima Jinnah Women University) راولپنڈی، پاکستان میں واقع ایک جامعہ ہے۔ اس کی بنیاد 1998ء میں رکھی گئی تھی۔ یہ جامعہ لُجنۂ اعلیٰ تعلیم کی درجہ بندی میں اٹھارویں درجہ پر ہے۔ [1]
فاطمہ جناح وؤمن یونیورسٹی | |
دیگر نام | FJWU' |
---|---|
شعار | 'Opening Portals of Excellence through Higher Education' |
قسم | عوامی جامعہ |
قیام | 1998ء |
چانسلر | گورنر پنجاب، پاکستان |
وائس چانسلر | صائمہ حامد |
ڈین | عذرا یاسمین |
طلبہ | ت 5362 |
مقام | راولپنڈی، پاکستان |
کیمپس | Urban |
رنگ | مالٹائی, سبز, سفید |
ویب سائٹ | fjwu |
تسلیم شدہ یونیورسٹی
ترمیمیہ پاکستان کی پہلی خواتین کی یونیورسٹی کے طور پر شمار کی جاتی ہے، یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی درجہ بندی کے عمومی زمرے میں 18ویں نمبر پر ہے۔ ڈاکٹر نجمہ نجم جو نیورو سائنٹسٹ ہیں، اس ادارے کی بانی وائس چانسلر تھیں۔[2][1] اس یونیورسٹی میں طالبات ملک بھر سے تعلیم حاصل کرنے آتیں ہیں۔
کیمپسز
ترمیممرکزی عمارت وکٹورین طرز کی ہے جسے دو سکھ بھائیوں موہن اور سوہن سنگھ نے رہائش کے طور پر بنایا تھا۔ یہ 1960ء کی دہائی کے وسط میں پاکستان کا ایوان صدر بن گیا۔ اس عمارت کی راہداریوں میں بینظیر بھٹو، فضل الٰہی چوہدری اور صدر حبیب اللہ خان مروت، صدر جنرل ضیاء الحق جیسی شخصیات چلی ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 6 اگست 1998ء کو قوم کی بیٹیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے تحفے کے طور پر اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا اور اس کا افتتاح کیا۔ [1]
تعلیمی شعبہ جات
ترمیمآرٹس اور ہیومینٹیز
ترمیمبزنس اور سوشل سائنسز
ترمیم- طرز عمل سائنسز
- انتظام کاروبار
- کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز [1]
- کامرس
- معاشیات
- کمپیوٹر آرٹس
- کمپیوٹر سائنس [3]
- کیمسٹری
- دفاعی اور سفارتی علوم
- پبلک ایڈمنسٹریشن
انجینئرنگ
ترمیم- الیکٹرانک انجینئرنگ
- ماحولیاتی سائنسز
- سافٹ ویئر انجینئرنگ [1]
سائنس اور ٹیکنالوجی
ترمیم- ریاضی کے علوم [1]
- فزکس
- کیمسٹری
- کمپیوٹر سائنس
خواتین ریسرچ اینڈ ریسورس سینٹر
ترمیموومن ریسرچ اینڈ ریسورس سینٹر صنفی اور سماجی مسائل پر تحقیق کرتا ہے تاکہ خواتین کی علمی اور پیشہ ورانہ ترقی کو بالعموم اور پاکستان کے معاشرے کے تناظر میں بالخصوص ظاہر کیا جا سکے۔[4]
ایف ایم ریڈیو سروسز
ترمیمفاطمہ جناح یونیورسٹی ایک ایف ایم ریڈیو چینل چلاتا ہے جو یونیورسٹی کے اوقات میں نشر ہوتا ہے اور شعبہ ابلاغ عامہ میں کام کرتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح University Overview of Fatima Jinnah Women University uniRank Australian University Ranking website, Retrieved 21 November 2021
- ↑ "Ranking of Higher Education Commission (HEC) Recognized Universities in Pakistan"۔ 2015-06-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-21
- ↑ "Fatmia Jinnah Women University, Rawalpindi"۔ Jaamiah.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-02-24
- ↑ WRRC (Women Research and Resource Centre)