جامعہ ملیہ احتجاج

شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این آر پی کے خلاف جامعہ احتجاج

جامعہ احتجاج شہریت ترمیمی بل 2019ء کے رد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کا ردِ عمل ہےـ یہ احتجاج 11 دسمبر 2019ء سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باب مولانا ابو الکلام آزاد معروف گیٹ نمبر 7 پر عرصے تک جاری رہا۔ـ [1] کورونا وبا کی وجہ سے جامعہ کوآرڈینیشین کمیٹی نے احتجاج کو موقوف کیا ہے۔

Jamia protest
بسلسلہ شہریت (ترمیم) بل کے خلاف مظاہرے
تاریخ
11 دسمبر 2019 -
(5 سال، 18 دن)
مقام
باب ابو الکلام آزاد، جامعہ ملیہ اسلامیہ
طریقہ کاراحتجاج، دھرنا، احتجاجی مارچ، سول نافرمانی، فن (Graffiti، شاعری
صورتحالموقوف

واقعات

ترمیم
  1. ) 13 دسمبر 2019 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کا مارچ پارلیمنٹ کے لیے نکلا مگر دہلی پولیس نے بیریکیڈ لگا دیے اور ہولی فیملی ہسپتال سے آگے نہیں بڑھنے دیا، اسی دن پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج بھی ہوا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے جس میں بہت سے طلبہ زخمی ہوئے اور پچاس سے زیادہ طلبہ کو گرفتار بھی کیا گیاـ
  2. ) اسی طرح 15 دسمبر کو ایک مارچ نکالا گیا جس میں پولیس نے وحشیت اور بربریت کے سارے حدود پار کر دیے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر اقدامی حملہ کر دیا جس میں سینکڑوں طلبہ زخمی ہوگئےـ کسی کے ہاتھ ٹوٹے، کسی کے پاؤں تو کسی کے سر پھوٹے اور ایک طالب علم کی آنکھ چلی گئی۔ سانحہ میں پولیس نے جامعہ کی سینٹرل لائبریری اور ریڈنگ ہال اور مسجد وغیرہ میں بھی بہت زیادہ توڑ پھاڑ کی. شاہین باغ احتجاج اسی بربریت کے رد میں شروع ہواـ[2]
  3. ) ایک اہم مارچ 30 جنوری 2020 کو گاندھی کے یوم وفات کے وقع پر راج گھاٹ کے لیے نکالا گیا، اس مارچ کو بھی ہولی فیملی ہسپتال سے آگے نہیں بڑھنے دیا گیا اور اس مارچ میں ایک آر ایس ایس کے گوپال شرما نامی لڑکے نے فائرنگ بھی کی جس میں شاداب نامی جامعہ کا ایک طالب علم زخمی ہوا اور رات تک یہ مارچ چلا پولیس والے لاٹھی چارج کیے اور بہتوں کو گرفتار بھی کیاـ [3]
  4. ) ایک اہم مارچ 10 فروری 2020 کو پارلیمنٹ کے لیے نکالا گیا؛ مگر آج بھی ہولی فیملی ہسپتال سے آگے نہیں جانے دیا گیا، طلبہ اور پولیس میں جھڑپ بھی ہو گئی، پولس نے اوپر سے لاٹھی چلانے کی بجائے نیچے سے لاٹھی چارج کیا اور طلبہ پر حملہ کیا، لات اور گھونسے سے بھی طلبہ کی پٹائی کی جس میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے، پولیس نے طلبہ کے پرائیویٹ پارٹس تک پر اٹیک کیا ہے،اس انداز سے پولیس نے اٹیک کیا ہے کہ سب کو اندرونی چوٹ لگی ہے اور متعدد طلبہ ایمرجنسی وارڈ میں ہیں پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے کیمکل کا بھی استعمال کیا ہے جس بہت سے طلبہ کے ہاتھوں میں زخم آگیا-[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سی اے اے احتجاج: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی کم نہیں ہورہی ہے ناراضگی، احتجاج کا سلسلہ جاری"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-10
  2. "Their Library Vandalised, Jamia Students 'Read for Revolution'"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-10
  3. "Jamia assailant identified as Ram Bhagat Gopal Sharma, was on FB live before firing"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-10
  4. "Cops hit us in our private parts: Over 10 Jamia students admitted after scuffle with police"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-10