جامع المنہاج

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی مسجد جہاں ہر سال ہزاروں افراد اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں

جامع المنہاج لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں واقع ہے۔ یہ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مساجد میں سے ایک اہم مسجد ہے، جس میں بیک وقت 11 ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔ سالانہ بڑے اجتماعات کے دوران مسجد سے ملحقہ عمارات اور لان میں کم و بیش 20 ہزار افراد مزید سما جاتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا سالانہ اجتماعی اعتکاف اسی مسجد میں ہوتا ہے۔ پیر سید طاہر علاؤالدین کا مزار بھی آغوش کمپلیکس سے متصل اسی مسجد کے نواح میں واقع ہے۔

جامع المنہاج، لاہور
جامع المنہاج، لاہور
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
سربراہیڈاکٹر محمد طاہرالقادری