ٹاؤن شپ، لاہور

لاہور کے بڑے رہائشی علاقوں میں سے ایک

ٹاؤن شپ (Township) لاہور، پنجاب پاکستان کے رہائشی مضافات میں سے ایک ہے۔ اگرچہ اس کا سرکاری نام تبدیل کرکے قائد اعظم ٹاؤن رکھ دیا گیا تھا، تاہم یہ ٹاؤن شپ کے نام سے ہی معروف ہے۔

یونین کونسل
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
شہرلاہور
ٹاؤناقبال ٹاؤن
یونین کونسلیں132, 133
حکومت
 • قسمیونین کونسل

محل وقوع ترميم

ٹاؤن شپ کے مشرق میں کوٹ لکھپت کا صنعتی علاقہ، مغرب میں جوہر ٹاؤن، شمال میں ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن اور جنوب میں گرین ٹاؤن واقع ہے۔ جناح ہسپتال یہاں سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

رقبہ ترميم

ٹاؤن شپ کا رقبہ تقریباً 8 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

انتظامی ترتیب ترميم

ٹاؤن شپ کو بنیادی طور پر آٹھ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، جو یہ ہیں:

  1. اے ون
  2. اے ٹو
  3. بی ون
  4. بی ٹو
  5. سی ون
  6. سی ٹو
  7. ڈی ون
  8. ڈی ٹو (بعد ازاں ڈی ٹو سیکٹر کو گرین ٹاؤن کا نام دیتے ہوئے ٹاؤن شپ سے الگ کر دیا گیا.

ان آٹھوں سیکٹرز کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، جنہیں ترتیب کے ساتھ گنتی کے نمبر لگائے گئے ہیں.

اہم مقامات ترميم

کالج روڈ ٹاون شپ لاہور کی معروف اور اہم سڑک ہے، جو اکبر چوک سے شروع ہو کر غازی چوک تک جاتی ہے. یہ سڑک واپڈا ٹاؤن، ویلنشیا ٹاؤن اور دیگر سوسائیٹیوں کو لاہور شہر کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔ یہ سڑک ٹاؤن شپ کا اہم کاروباری مرکز ہے، یہاں پر لکڑی، لوہا، بلڈنگ مٹیریل اور گھریلو سامان کی دکانیں بکثرت موجود ہیں.

تعلیمی ادارے ترميم

فلاحی ادارے ترميم

ہسپتال ترميم

حوالہ جات ترميم

متناسقات: 31°27′42″N 74°18′36″E / 31.4616556°N 74.3098709°E / 31.4616556; 74.3098709