جام خان شورو
جام خان شورو، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے اگست 2023 تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ اس سے قبل وہ مئی 2013 سے مئی 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔
جام خان شورو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 مارچ 1982ء (42 سال) حیدرآباد |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
مناصب | |
رکن صوبائی اسمبلی سندھ [1] | |
رکن سنہ 13 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی ایس-62 |
پارلیمانی مدت | 15ویں سندھ صوبائی اسمبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیمجام خان شورو 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PS-47 (حیدرآباد-III) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [2] جون 2013 میں انھیں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی سندھ کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انھیں سندھ کا صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اور ماہی گیری بنایا گیا۔ جولائی 2016 میں، وہ وزیر اعلیٰٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صوبائی کابینہ میں شامل تھے اور انھیں سندھ کا صوبائی وزیر برائے مقامی حکومت بنایا گیا۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PS-62 (حیدرآباد-I) سے پی پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.pas.gov.pk/index.php/members/profile/en/32/675
- ↑ "2013 Sindh Assembly election result" (PDF)۔ ECP۔ 28 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2018