جاناں ملک
جاناں ملک (ولادت: 26 اپریل 1974ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ٹیلی ویژن سیریل میں نظر آتی ہیں۔[1][2] جاناں ملک کو جاناں یا جانا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔[3] جاناں ملک جیو کہانی پر نشر ہونے والی سیریز ناگن میں پاشی نامی معاون کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ پاکستان کے مختلف چینلوں کے کئی ڈراموں میں کردار ادا کر چکی ہیں۔ جاناں ملک نے ڈرامے مر جائیں بهی تو کیا، پارلر والی لڑکی اور ایک تمنا لاحاصل سی میں کام کیا ہے۔ وہ ڈراما اعتراف میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔[4] جاناں ملک کئی فلموں جیسے 1998ء کی محافظ اور زور میں بهی نمودار ہوئی ہیں۔
جاناں ملک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | جاناں ملک |
پیدائش | 28 اپریل لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | / |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمجاناں ملک 26 اپریل 1974ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔[5]
جاناں ملک کی شادی 2 ستمبر 2016ء کو اداکار اور گلوکار نعمان جاوید سے ہوئی تھی۔ دونوں نے مارچ 2017ء میں طلاق لے لی۔[6]
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمجاناں ملک جب وہ تیرہ سال کی تھیں تب انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکارہ پی ٹی وی سے شروع کیا۔[1] انھوں نے پی ٹی وی ہوم پر نشر ہونے والا سیریل ریزگار سے فلمی دنیا قدم رکھا۔ اس کے بعد جاناں ملک میگھ ملہار میں نظر آئیں اور پھر پی ٹی وی میں بچوں کے میوزیکل شو آنگن آنگن تارے میں کام کیا۔[1] جاناں ملک 1998ء میں ندیم بیگ اور سعود کے ساتھ اردو زبان کی ایک فلم محافظ میں بھی نظر آئیں۔ انھوں نے 2011ء میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا سیریل اعتراف میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جاناں ملک نے 2017ء سے 2019ء تک، جیو کہانی کی سیریز ناگن میں اداکاری کی، یہ سیریز کافی مقبول تھی۔[7]
بیکنگ کیریئر
ترمیمجاناں ملک نے اداکاری کے کیریئر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد، اداکاری سے علیحدگی اختیار کرنے اور بیکری کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاناں کو بچپن سے ہی بیکنگ کا شوق تھا۔جاناں ملک تفریح کے لیے بیک کرتی ہے، ان کے گھر والے اور دوست احباب ان کی بیکنگ اور کھانا پکانے کی مہارت کی ہمیشہ تعریف کرتے ہیں۔ جاناں ملک نے 2019 میں "سپائی بیک" کے نام سے اپنی آن لائن بیکری شروع کی اور زبردست جواب ملا۔ اس کے بعد جاناں ملک نے لاہور کے ایک کوکنگ اسکول سے ڈپلوما مکمل کیا۔[8]
فلمو گرافی
ترمیمفلم
ترمیم- محافظ 1998ء
- زور 1998ء
ٹی وی
ترمیم- ریزگار
- میگه ملہار
- آنگن آنگن تارے
- ان بیان ایبل
- ابن آدم
- اعتراف
- کس دن میرا ویا ہووے گا 1
- جو چلے تو جان سے گذر گئے
- قصہ چار درویش
- میرے حضور
- جہیز
- ٹوپی ڈراما
- کس دن میرا ویا ہووے گا
- مر جائیں بهی تو کیا
- اک تمنا لاحاصل سی
- ناگن
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Biography of actress Jana Malik"۔ tv.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2013
- ↑ "Pakistan's television artist Jana Malik"۔ thenewstribe.com۔ 27 May 2012۔ 31 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2013
- ↑ krishnendu (2020-12-05)۔ "Jana Malik Wiki, Age, Husband, Family, Biography & More"۔ WikiBioMint (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2020[مردہ ربط]
- ↑ "Malik's works in serials and a little history"۔ sayever.com۔ 22 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2013
- ↑ "مجھے ٹی وی دیکھنے کا زیادہ شوق نہیں، اداکارہ جاناں ملک"۔ ARY News۔ 2 October 2016۔ 24 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2021
- ↑ "Jana Malik happy with divorce, expresses good wishes for Nouman"۔ Dunya News
- ↑ "Overnights: Geo TV surges ahead of ZEE TV, Sony TV & Hum TV"۔ BizAsia | Media, Entertainment, Showbiz, Events and Music (بزبان انگریزی)۔ 2017-09-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2018
- ↑ Irfan Ul Haq (2019-07-06)۔ "Actor Jana Malik now has an online bakery"۔ Images (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2020