جان ایلس میک ٹیگرٹ

برطانوی فلسفی، پروفیسر

جان ایلس میک ٹیگرٹ (John Ellis McTaggart)، کیمبرج کے ٹرینٹی کالج میں علامہ اقبال کے اُستاد۔ وہ ایک ہنس مکھ‘ ملنسار اور خوش گفتار انسان تھے اور اپنی خوش گفتاری کے اعجاز سے بہت جلد لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے تھے۔

جان ایلس میک ٹیگرٹ ،3 ستمبر 1866ء کو لندن میں پیدا ہوئے ،اقبال کو مختلف فلسفیانہ موضوعات پر اُن کے ساتھ گفتگو کا موقع ملتا رہا۔ اپنے دورِ طالب علمی میں اقبال نے حقیقت زمان سے متعلق ایک مضمون لکھ کر میک ٹیگرٹ کی خدمت میں پیش کیا تو انھوں نے اس پر شدید نکتہ چینی کی۔ اقبال اس سے اس قدر دل برداشتہ ہوئے کہ انھوں نے اس مضمون کو ضائع کر دیا۔ تااہم بعد ازاں جب ہنری برگساں نے زماں کے حوالے سے کم و بیش اُنہی خیالات کا اظہار کیا جن کا اقبال اپنے مذکورہ مضمون میں اظہار کر چکے تھے تو اقبال تو ایک طرف خود میک ٹیگرٹ کو اس بات کا افسوس ہوا کہ نکتہ چینی کے باعث اقبال نے اپنے مضمون کو ضائع کر دیا۔ میک ٹیگرٹ کا انتقال 18 جنوری 1925ء کو لندن میں ہوا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)