جان بکانن (آسٹریلوی کرکٹر)

جان مارشل بکانن (پیدائش 5 اپریل 1953ء) برسبین بوائز کالج میں موجودہ فرسٹ الیون کرکٹ کوچ ہیں اور آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم اور انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے سابق کرکٹ کوچ ہیں۔ جان بکانن ایک کنگز اولڈ کالجین ( یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ ، برسبین ) ہے اور وہ ساؤتھ پورٹ اسکول کا پرانا لڑکا بھی ہے، جو گولڈ کوسٹ ، کوئنز لینڈ ، آسٹریلیا میں واقع ہے۔ بوکانن کو کرکٹ کے حلقوں میں 'Ned Flanders' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس کی وجہ دی سمپسنز کے کردار سے مماثلت ہے۔[1] بکانن نے آسٹریلوی ٹیموں کو 2003ء کے کرکٹ ورلڈ کپ اور 2007ء کے کرکٹ ورلڈ کپ دونوں کے چیمپئن بننے کے ساتھ ساتھ 2006 ءکی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں قیادت کی۔

جان بکانن
ذاتی معلومات
مکمل نامجان مارشل بکانن
پیدائش (1953-04-05) 5 اپریل 1953 (عمر 71 برس)
ایپسوچ, کوئنزلینڈ, آسٹریلیا
عرفہرن
قد1.95 میٹر (6 فٹ 5 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
حیثیتبلے باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1978/79کوئنزلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 7 1
رنز بنائے 160 64
بیٹنگ اوسط 12.30 64.00
100s/50s 0/0 0/1
ٹاپ اسکور 41 64
گیندیں کرائیں 32 12
وکٹ 0 0
بولنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 5/0 1/0
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 13 اگست 2015

حوالہ جات

ترمیم