جذباتی کھنچاؤ (انگریزی: Emotional exhaustion) ایک مؤقت جسمانی اور جذباتی خاتمے کا احساس ہوتا ہے جو بہت زیادہ انہماک والی ملازمت اور/یا شخصی مطالبات کی وجہ سے رونما ہوتا ہے۔[1] یہ ایک طرح کا متواتر تناؤ ہے۔ اس اصطلاح سے مراد ایک ایسا احساس ہے کوئی شخص اپنے کام کی وجہ حد سے کہیں زیادہ کھینچا گیا ہو اور تھکاوٹ محسوس کر رہا ہو۔ اس کا مظاہرہ جسمانی تھکاوٹ اور اس احساس سے ہوتا ہے کوئی شخص نفسیاتی اور جذباتی طور پر گویا "بہ گیا" ہو۔ [2]

مبہم علامتیں

ترمیم

جذباتی کھنچاؤ سے متاثر شخص کی جملہ علامات ظاہری طور پر غیر واضح ہوتی ہیں اور کوئی شخص اس کی حرکتوں کو حقیقی کی بجائے دوسری یا غیر ارادی وجہ بھی سمجھ سکتا ہے۔ مثلًا اگر سڑک پر آگے نکلنے کی جستجو کرنے والے کو چند سیکنڈ کا توقف کر کے اس لیے راستہ دینا ہے کہ شاید وہ ہم سے زیادہ جلدی میں ہے یا ذہنی طور کسی شدید جذباتی کھنچاؤ کی وجہ سے ایسا کر رہا ہے[3]، اس کی وجہ کسی ظاہر بین شخص پر غیر واضح ہوتی ہے۔ اسے لوگ محض تکبر یا بے صبری بھی سمجھ سکتے ہیں، جو فی الواقع غلط ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. TA Wright، R Cropanzano (جون 1998)۔ "Emotional exhaustion as a predictor of job performance and voluntary turnover"۔ J Appl Psychol۔ 83 (3): 486–93۔ PMID 9648526۔ doi:10.1037/0021-9010.83.3.486 
  2. Zohar D. (1997)۔ "Predicting burnout with a hassle-based measure of role demands"۔ Journal of Organizational Behavior۔ 18 (2): 101–115۔ JSTOR 3100244۔ doi:10.1002/(SICI)1099-1379(199703)18:2<101::AID-JOB788>3.0.CO;2-Y 
  3. بیکار آدمی