مابعد صدمہ تناؤ کی بدنظمی
مابعد صدمہ تناؤ کی بدنظمی ایک طرح کی ذہنی اور رویاتی خرابی ہے جو اس وقت رو نما ہو سکتی ہے جب انسان کی زندگی میں جنسی حملہ، جنگ، حادثہ سڑک، بچوں کا استحصال،گھریلو تشدد یا دوسرے طرز کے خطرات جیسے صدمات سے گزرتے ہیں۔[1] علامات میں پریشان کن خیالات، جذبات یا خواب جو واقعات سے جڑے ہیں، ذہنی یا جسمانی تناؤ سے لے کر صدمہ جیسی علامات، وہ کاوشیں جو صدمے سے جڑی علامات سے بچا ؤکیلئے ہو، انسان کے سوچنے اور محسوس کرنے میں فرق آ سکتا ہے اور لڑنے یا بھاگنے کے رد عمل اضافہ ہو سکتا ہے۔[1][2] یہ علامات واقعات کے ایک مہینے سے زیادہ چلتی ہیں۔ [1] کم سن بچوں میں ذہنی تناؤ دکھانے کے امکانات کافی کم ہے ،مگر اس کے بر عکس وہ اپنی یادوں کو کھیل کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔ مابعد صدمہ تناؤ کی بدنظمی سے متاثرہ افراد خود کشی اور جان بوج کرخود کو نقصان پہنچانے کے زیادہ خطرے میں ہے۔ [3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ American Psychiatric Association (2013)۔ Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders (5th ایڈیشن)۔ Arlington, VA: American Psychiatric Publishing۔ صفحہ: 271–280۔ ISBN 978-0-89042-555-8
- ↑ "Post-Traumatic Stress Disorder"۔ National Institute of Mental Health۔ February 2016۔ 9 March 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2016
- ↑ JI Bisson، S Cosgrove، C Lewis، NP Robert (نومبر 2015)۔ "Post-traumatic stress disorder"۔ BMJ۔ 351: h6161۔ PMC 4663500 ۔ PMID 26611143۔ doi:10.1136/bmj.h6161
- ↑ M Panagioti، PA Gooding، K Triantafyllou، N Tarrier (اپریل 2015)۔ "Suicidality and posttraumatic stress disorder (PTSD) in adolescents: a systematic review and meta-analysis"۔ Social Psychiatry and Psychiatric Epidemiology۔ 50 (4): 525–37۔ PMID 25398198۔ doi:10.1007/s00127-014-0978-x