جذبہ ایک بھارتی سنسنی خیز فلم ہے جس کی ہدایات سنجے گپتا نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک خاتون وکیل کے گرد گھومتی ہے جس کی بیٹی اغوا کرلی گئی ہے تاکہ اُسے جیل میں قید ایک سزا یافتہ مجرم کا مقدمہ لڑنے پر مجبور کیا جاسکے۔ فلم کے مرکزی کردار ایشوریا رائے بچن اور عرفان خان نے نبھائے ہیں، جب کہ ان کے ساتھ شبانہ اعظمی، اتل کلکرنی اور چندن روئے سنیال بھی فلم کا حصہ ہیں۔ یہ جنوبی کوریا کی فلم سیون ڈیز کا چربہ ہے۔ فلم کا اشتہار 25 اگست 2015 کو مں ظرِ عام پر آیا اور فلم 9 اکتوبر 2015 کو سنیماؤں کی زینت بنی۔

جذبہ
فائل:Jazbaa-CD-Cover.jpg
ہدایت کارسنجے گپتا
پروڈیوسرسنجے گپتا
ایشوریا رائے بچپن[1]
انورادھا گپتا
نیتن کینی
آکاش چاولہ
سچن آر جوشی
رینا سچن آر جوشی
منظر نویسسنجے گپتا
روبن بھٹ
ستارےایشوریا رائے
عرفان خان
شبانہ اعظمی
موسیقیامجد-ندیم
ارکو پراوو مکھرجی
پس منظر موسیقی:
امر موہل
سنیماگرافیسمیر آریا
ایڈیٹرسنیل نایک
پروڈکشن
کمپنی
زی اسٹوڈیوز / وھائٹ فیدر فلمز
ویکینگ میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ
تقسیم کارایزل ویژن پروڈکشنز
تاریخ نمائش
9 اکتوبر 2015
دورانیہ
2 گھنٹے 3 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی
بجٹ30 کروڑ (امریکی $4.2 ملین)[2][3]
باکس آفستخمیناً 32.95 کروڑ (امریکی $4.6 ملین)

اس فلم کے ذریعے ایشوریا رائے پانچ سال بعد فلموں میں واپس آئی ہیں۔

کہانی

ترمیم

انورادھا ورما (ایشوریا رائے) فوجداری مقدمات کی معروف وکیل ہیں۔ ایک دن اُن کی بیٹی سنایا (سارا ارجن) کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور تاوان کی بجائے اغواکار انورادھا سے رابطہ کرکے مطالبہ کرتا ہے کہ جیل میں قید ایک سزا یافتہ شخص کو رہائی دلوائی جائے کیوں کہ وہ بے گناہ ہے اور مقدمے میں کام یابی کی صورت ہی میں اُن کی بیٹی انھیں واپس مل سکے گی۔ ملزم میاز شیخ (چندن روئے سنیال پر ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے قتل کا الزام ہے۔ اغواکار مسلسل انورادھا کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔ انورادھا کا پولیس سے معطل شدہ دوست یوہان (عرفان خان صورتِ حال سے واقف ہونے پر انورادھا کی مدد کرتا ہے۔ دونوں مل کر مقدمے کی مختلف کڑیاں جوڑتے چلے جاتے ہیں اور آخر انورادھا مقدمہ جیت کر اپنی بیٹی کو بچانے میں کام یاب ہوجاتی ہے۔

اداکار

ترمیم
Untitled

فلم کی موسیقی امجد-ندیم، ارکو پراوو مکھرجی اور بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔ فلم کی تشہیر کے لیے پہلا گیت ’’بندیا‘‘ 7 ستمبر 2015 کو جاری کیا گیا، جب کہ مکمل البم یکم اکتوبر 2015 کو جاری ہوا۔ فلم کے نغماتی حقوق زی میوزک کمپنی کی ملکیت ہیں۔

نمبر.عنوانبولموسیقیگلوکارطوالت
1."بندیا"امجد-ندیم، سنجے گپتاامجد-ندیمجوبن نوٹیال04:43
2."کہانیاں"ارکوارکو پراوو مکھرجینیلوفر وانی، ارکو04:03
3."آج رات کا سین"بادشاہبادشاہبادشاہ، شردھا پنڈت03:30
4."بندیا (ری پرائز)"سنجے گپتاامجد-ندیماسیس کور04:19
5."جانے تیرے شہر"ارکوارکوویپن انیجا03:39
کل طوالت:20:13

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Aishwarya Rai Bachchan turns producer with Jazbaa" (بزبان انگریزی)۔ بالی ووڈ ہنگامہ۔ 3 اکتوبر 2015 
  2. کرن شاہ (19 دسمبر 2014)۔ "Jazbaa to premiere at the Cannes Film Festival, 2015" (بزبان انگریزی)۔ دی انڈین ایکسپریس 
  3. "Box office: Ash's 'Jazbaa' rakes in Rs 15 cr in its opening weekend" (بزبان انگریزی)۔ مڈ-ڈے۔ 13 اکتوبر 2015 

بیرونی روابط

ترمیم