اطالوی جزیرہ نما
(جزیرہ نما اٹلی سے رجوع مکرر)
جزیرہ نما اٹلی یا جزیرہ نما ایپنائن (اطالوی:Penisola italiana یا Penisola appenninica) براعظم یورپ کے عظیم جزیرہ نماؤں میں سے ایک ہے جو شمال میں کوہ الپس سے جنوب میں وسطی بحیرہ روم تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ جزیرہ نما اپنی کشتی یا جوتے نما شکل کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے اور اطالوی اسے Lo Stivale کے نام سے جانتے ہیں جس کے معنی جوتے کے ہیں۔
تقریباً تمام جزیرہ نما اٹلی میں شامل ہے جبکہ درمیان میں سان مرینو اور ویٹیکن سٹی کے آزاد چھوٹے علاقے ہیں۔ اس جزیرہ نما کی سرحدیں مغرب میں بحیرہ لیگوریئن اور بحیرہ ٹائرینیئن، جنوب میں بحیرہ آیونیئن اور مشرق میں بحیرہ ایڈریاٹک سے ملتی ہیں۔ جزیرہ نما کے وسط میں آپینینے کا سلسلۂ کوہ واقع ہے۔