جغرافیۃ الباز الاشہب شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی تصنیف کردہ ایک مشہور کتاب ہے۔ جناب فضيلة الشيخ ڈاکٹر سید جمال الدين فالح الكيلاني صاحب كى كتاب جغرافية الباز الأشهب كا أردو ترجمہ، سید وحید القادری عارفؔ .[1][2]

جغرافیۃ الباز الاشہب
مصنف جمال الدين فالح الكيلاني
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع تاریخ اسلام
ناشر ڈار الباز پبلشنگ
تاریخ اشاعت چوتھی بار، 2016ء
ترجمہ
مترجم سید وحید القادری عارفؔ
پیش کش
نوع الطباعہ مجلد

سوانح حیات

ترمیم

آپ کی پیدائش شب اول رمضان 470ھ بمطابق 17 مارچ 1078عیسوی میں ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے شہر مغربی گیلان میں ہوئی، جس کو کیلان بھی کہا جاتاہے اور اسی لیے آپ کا ایک اورنام شیخ عبد القادر کیلانی بھی ماخوذ ہے۔
کہا جاتا ہے وہ بغداد کے جنوب میں 40 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع عراقي[3] تاریخی شہر مدائن[4] کے قریبی شہر مغربی گیلان میں یا اس کے قریب عراقی گاؤں «جيل» میں پیدا ہوئے تھے۔ تاریخی کتب نیز بغداد میں رہائش پزیر گیلانی خاندان اس بات کی تائید کرتے ہیں۔
شیخ عبد القادر جیلانی کاتعلق جنید بغدادی کے روحانی سلسلے سے ملتا ہے۔ شیخ عبد القادر جیلانی کی خدمات و افکارکی وجہ سے شیخ عبد القادر جیلانی کو مسلم دنیا میں غوثِ اعظم دستگیر کاخطاب دیا گیا ہے۔[5]

کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے اور موضوع کو مزید منظم کرنے کے لیے ہر حصہ میں متعدد ابواب اور فصلیں قائم کی گئی ہیں۔ یوں کل 21 ابواب ہیں، جو مزید 143 فصول میں منقسم ہیں۔

تبویب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــکتاب آن لائن برائے مطالعہ
باب اوّل: شيخ عبد القادر جيلاني
باب دوم: مکان۔ زمان (Space-time) کا جيلاني نظریہ۔
باب سوم : تیسرے باب میں ہدایت کی مختلف اقسام .
باب چہارم:چوتھا حصہ چار ابواب پر مشتمل ہے .

تاریخِ ولادت حضور غوث الاعظمؓ

ترمیم

مؤرخ عراقي ڈاکٹرجمال الدين فالح گيلاني فرماتے ہیں کہ مشہور ہے کہ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی 11ؓربیع الثانی 470؁ ہجری مطابق 1077؁عیسوی کو جیل میں تولد ہوئے جو عراق میں بغداد سے جنوب کی جانب مدائن سے قریب ایک قریہ ہے[6][7].

فرموداتِ غوثِ اعظم

ترمیم
  1. اے انسان، اگر تجھے محد سے لے کر لحد تک کی زندگی دی جائے اور تجھ سے کہا جائے کہ اپنی محنت، عبادت و ریاضت سے اس دل میں اللہ کا نام بسا لے تو ربِ تعالٰی کی عزت و جلال کی قسم یہ ممکن نہیں، اُس وقت تک کہ جب تک تجھے اللہ کے کسی کامل بندے کی نسبت وصحبت میسر نہ آجائے۔[8]
  2. اہلِ دل کی صحبت اختیار کر تاکہ تو بھی صاحبِ دل ہو جائے۔
  3. میرا مرید وہ ہے جو اللہ کا ذاکر ہے اور ذاکر میں اُس کو مانتا ہوں، جس کا دل اللہ کا ذکر کرے۔

نمونہ کلام

ترمیم

دل میں کوئی چراغ فروزاں نہ کر سکے۔ ہم زندگی میں کیف کا ساماں نہ کر سکے

امکانِ فہمِ سوزِ دوں بھی نہیں رہا۔ احساسِ دردِ دل لبِ خنداں نہ کر سکے

دامن بچا بچا کے چلے خارزار سے۔ خونِ وفا سے پھر بھی گریزاں نہ کرسکے

ہم کو نظر بچا کے گذرنا پڑا مگر۔ تم کو نظر ملا کے پشیماں نہ کر سکے

ارماں کئی کیے کئی پورے ہوئے مگر۔ ارمان جس کا تھا وہی ارماں نہ کر سکے

روشن کئی دئے تھے چراغاں کے واسطے۔ لیکن فروغِ شمعِ شبستاں نہ کر سکے

سمجھے الجھ کے حالِ پریشاں میں آج ہم۔ تعبیرِ حرفِ خوابِ پریشاں نہ کر سکے

لب بستگی ضرور تھی آنکھیں تو تھیں کھلی۔ اظہار اپنے حال کا ناداں نہ کر سکے

قائل ضرور سرمد و منصور کے رہے۔ پیدا وہ خود میں جذبہء ایماں نہ کر سکے

وہ تو نوازتے رہے ہر آن ہر گھڑی۔ ہم ہی علاجِ تنگیء داماں نہ کر سکے

جد و جہد میں کٹ گئی عارفؔ تمام عمر۔ اب تک حصولِ مقصدِ عرفاں نہ کرسکے

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. * كتاب:Jugrafia Albaz Al-Ashab (جغرافیۃ الباز الاشہب)أردو pdf آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ maarifulislam.com (Error: unknown archive URL).
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 20 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2016 
  3. * كتاب:Jugrafia Albaz Al-Ashab (جغرافیۃ الباز الاشہب)أردو pdf آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ maarifulislam.com (Error: unknown archive URL). ص21
  4. "كتاب جغرافية الباز الاشهب pdf (نسخة مكتبة القراء العرب)"۔ 25 جولا‎ئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2016 
  5. "كتاب جغرافية الباز الأشهب مترجم الي اللغة الاردية pdfمكتبة عسكر"۔ 23 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2016 
  6. وقاص علي القلندري القادري الحجروي نقیب السجادۃ القادریۃ القلندریۃ الحجرویۃ فی مدینۃالاولیاء لاھوربالباکستان
  7. جغرافية الباز الاشهب(عربی) | صفحة 29| مؤرخ عراقي الدكتور جمال الدين فالح الكيلاني
  8. بہجت الاسرار۔ صفحہ: 7 

بیرونی روابط

ترمیم