جلالی، بھارت (انگریزی: Jalali, India) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ جو اتر پردیش میں واقع ہے۔[1]


Jalali
شہر
ملک بھارت
ریاستاتر پردیش
ضلععلی گڑھ ضلع
بلندی178 میل (584 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل17,451
زبانیں
 • دفتریہندی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)

تاریخ ترمیم

جلالی ضلع علی گڑھ کا ایک قدیم اور تاریخی قصبہ ہے اور اپنی ثقافت اور روایات کے لیے معروف ہے ۔ پہلے نیلاوتی کے نام سے مشہور جلالی کی بنیاد غیاث الدین بلبن کے دور میں جلال الدین خلجی نے رکھی تھی۔

علی گڑھ ضلع کے قدیم ترین آباد مقامات میں سے ایک جلالی کئی دہائیوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال پیش کرتا آیا ہے۔ جلالی نے مغلوں اور انگریزوں کے زمانے دیکھے ہیں۔

اس کی تاریخ کے بارے میں معلومات 16ویں صدی (1628-1658) سے ملتی ہیں ۔ اسی دوران سادات کرام سری نگر، کشمیر سے ہجرت کر کے یہاں آکر آباد ہوئے۔ یہ سادات ایک عظیم اسلامی اسکالر اور جلالی کے معروف صوفی بزرگ ، شاہ ہمدان سید علی ہمدانی کی اولاد ہیں۔ یہ خانوادہ اہل علم و حرفت رہا ہے اور اس خاندان کے ارکان نے مختلف شعبہائے حیات سول سروسز، انجینئرنگ، تعلیم اور آرمی میں ممتاز خدمات انجام دی ہیں اور دے رہے ہیں۔ یہ لوگ جلالی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بہت ساری زرعی اور رہائشی زمینوں کے مالک رہے ہیں۔

سادات جلالی کی ایک اہم خصوصیت یہ رہی کہ اپنی طاقت اور اثرو رسوخ کے باوجود انھوں نے دوسرے باشندوں کے ساتھ مذہبی اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھی اور تمام بندگان خدا کو تعلیم و ترقیات سے مستفید ہونے کا بھر پور موقع فراہم کیا ۔

جلالی میں اردو زبان کو بھی پھلنے پھولنے اور ترقی کرنے کا موقع ملا ہے۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل شاعر استاد قمر جلالوی کا جلال مسکن رہا ہے ۔ ان کے علاوہ دیگر معروف شعرا محبت جلالوی، پیر محمد گوہر جلالوی، ایس شبر حسین سحر جلالوی، ایس سجاد حسین ہدف جلالوی، ایس علی باقر چاچا جلالوی (اپنی مزاحیہ نظموں کے لیے مشہور) اور سیدافسر علی بقا جلالوی بھی اسی مردم خیز قصبے سے ہیں۔ بقا جلالوی نے کچھ بڑی خوبصورت نظمیں، مرثیے ، نوحے اور سلام لکھے ہیں۔ ان کی سب سے مشہور مرثیہ "افقے شام سے اٹھی جو گھٹا ظلم کی" ہے۔ ان کے والد سید ظل حسین فضا نے ایک معروف مرثیہ "عندلیبے گلزار رسالت ہوں میں" لکھی۔

تفصیلات ترمیم

جلالی، بھارت کی مجموعی آبادی 17,451 افراد پر مشتمل ہے اور 178 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jalali, India"