ایام حج میں دو نمازوں کو جمع کرنا۔ عرفہ میں نماز ظہر اور عصر کو جمع کرکے پڑھنا سنت ہے۔ اور وہاں سے چل کر اور مزدلفہ میں آکر عشا کی نماز کے ساتھ مغرب کی نماز کو الگ الگ تکبیروں سے ادا کرنا واجب۔ مزدلفہ میں امامت وغیرہ ضروری نہیں اور نہ خطبہ مسنون ہے۔