عشاء
(عشا سے رجوع مکرر)
عشاء اسلام کی پانچ فرض نمازوں میں سے پانچویں نماز ہے جو رات کو ادا کی جاتی ہے۔
نماز عشاء کا وقت
ترمیمنماز عشاء کا وقت غروب شفق سے لے کر صبح صادق سے پہلے تک رہتا ہے لیکن تہائی رات تک مستحب، نصف شب تک مباح اور اس کے بعد مکروہ تحریمی ہو جاتا ہے۔ علما کے تجربہ سے ثابت ہوا کہ بڑی راتوں میں نماز مغرب کے بعد تقریباً ڈیرھ گھنٹہ اور چھوٹی راتوں میں تقریباً سوا گھنٹہ کے بعد عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے۔
رکعات
ترمیمعشاء کی نماز میں سترہ رکعات پڑھی جاتی ہیں۔