جمیل نوری نستعلیق فونٹ

جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا اجرا 2008ء میں علوی نستعلیق فونٹ کے کچھ ہی عرصہ بعد ہوا۔ علوی نستعلیق کی طرح یہ فونٹ بھی ورلڈ وائڈ ویب پر قابل استعمال ہے اور ایم ایس ونڈوز کے علاوہ لینکس پر فائرفاکس میں بہت اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جمیل نستعلیق میں مشہور سافٹ ویئر ،ان پیج کے نوری نستعلیق کے لگیچرز کا اضافہ کر کے بنایا گیا ہے۔ اس کے خالقین کا کہنا ہے کہ علوی فونٹ کے برعکس یہ اعراب کے استعمال سے بدشکل نہیں ہوتا۔

جمیل نوری نستعلیق فونٹ

شائع کردہ

جمیل نستعلیق عملہ

ویب گاہ

اردو ویب ڈاٹ آرگ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduweb.org (Error: unknown archive URL)

اجرا 2.0

2009

اجازہ

صارف وقف

اس وقت بہت سے فورمز اس فونٹ کو استعمال کا اختیار دیتے ہیں۔ بڑے اخبار نوائے وقت کی ویب گاہ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کو اپنائے جانے سے اسے بہت تقویت ملی ہے۔ اسی طرح اردو ویکیپیڈیا پر بھی یہی ترجیحی فونٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔[1] 2009 ء میں اس کا ورژن 2،0 جاری کر دیا گیا۔ جس میں تقریباً 25000نوری نستعلیق ربطات موجود ہیں۔

ہندسی رویہ اور فارسی فونٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ irfont.ir (Error: unknown archive URL) اور لاطینی قسم کے نقالی کی ضرورت سے زیادہ سادگی ہماری قسم (فارسی فونٹس) کی خوبصورتی اور لیبلٹی کا باعث بن سکتی ہے۔ لاطینی حرفوں کے ڈھانچے تک پہنچنے کی کوشش کرنا بیکار ہے ، کیوں کہ ان دونوں زبانوں میں کوئی ساختی مماثلت نہیں ہے۔

صرف بے ضابطگیوں پر غور کرکے اور انھیں فارسی رسم الخط کے تناظر میں حل کرنے کی کوشش کرنے سے ہی کامیاب ٹیکسٹ فونٹ یا ہیڈ لائن فونٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اگرچہ ایک مفت فارسی فونٹ کو ہاتھ سے لکھے ہوئے فارم کی شکل میں ڈیزائن کرنا آسان کام نہیں ہے ، کیوں کہ ناسخ اسکرپٹ پر مبنی فونٹ کو ڈیزائن کرنا اتنا آسان نہیں ہے ، لیکن یہ اتنا پیچیدہ نہیں ہو سکتا ہے جس پر مبنی فونٹ کو ڈیزائن کیا جائے نستعلیق اسکرپٹ۔

آٹو کرننگ

ترمیم

6 فروری 2016ء کو جمیل نوری نستعلیق کا تیسرا ورژن جاری کیا گیا۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں آٹو کرننگ کی سہولت موجود ہے۔ اس فونٹ کی وجہ سے عوام کو ان پیج سے باہر ان پیج سے بہتر کرننگ حاصل ہو گئی۔

 
کرننگ کی مثال

اس فونٹ کے ربطات کو سیدھا ان پیج سے ٹریس کیا گیا تاکہ ربطات میں کوئی غلطی نہ رہے۔ ورژن 2 میں جو غلطیاں موجود تھیں ان کو اس ورژن میں ٹھیک کیا گیا ہے۔ اس کی کرننگ مائکروسافٹ آفس ورڈ، انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائرفاکس، مائکروسافٹ ایج، انڈیزائن، فوٹوشاپ وغیرہ میں درست کام کر رہی ہے۔[2]

آٹو کرننگ مع آٹو کشیدہ

ترمیم

تیسرے ورژن کے ساتھ ہی اس کا ایک اور ورژن بھی جاری کیا گیا جس میں آٹو کرننگ کے ساتھ آٹو کشیدہ کی بھی سہولت موجود ہے۔ مگر یہ ان پروگرامز کے لیے ہے جو اوپن ٹائپ فیچر جسٹیفیکیشن الٹرنیٹز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ فی الحال اس قسم کا ایک ہی سافٹویر ایڈوبی انڈیزائن دستیاب ہے جو اس فیچر کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس سے پہلے آٹوکشیدہ کی خاصیت نسخ فونٹس میں اور نستعلیق کے آٹو کشیدہ کی خاصیت صرف ان پیج میں موجود تھی۔[3]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم