جناح اسٹیڈیم، گوجرانوالہ

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان کا کھیلوں کا ایک میدان ہے جس میں زیادہ تر کرکٹ کے میچ کھیلے جاتے ہیں۔ اس اسٹیڈیم میں 20،000 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ اس گراؤنڈ میں صرف ایک ہی ٹیسٹ میچ 1991 میں کھیلا گیا۔[1] بھارت کے مشہور کھلاڑی سچن تندولکر نے 1989 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز اسی گراؤنڈ سے کیا۔[2]

جناح اسٹیڈیم
مقامگوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان
متناسقاتمتناسقات: 32°9′49″N 74°11′27″E / 32.16361°N 74.19083°E / 32.16361; 74.19083
گنجائش20,000

اس اسٹیڈیم کو الحاج محمد اسلم بٹ نے تعمیر کروایا جو گوجرانوالہ شہر کے سابق مئیر تھے۔ اس اسٹیڈیم کا ڈیزان امجد سلیم طاہر نے بنایا۔ یہ اسٹیڈیم آج کل سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے دن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

کرکٹ عالمی کپترميم

اس سٹیڈیم میں کرکٹ عالمی کپ 1996 میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین میچ ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔[3]

مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم

  1. "جناح اسٹیڈیم". کرک انفو. 17 جون 2011. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2011. 
  2. "سچن تندولکر". کرک انفو. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  3. "ایک روزہ میچ List". HowStat!. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ.