جناح ۔ اتحاد سے تقسیم تک
اس مضمون یا قطعے کو جناح: بھارت، تقسیم، آزادی (کتاب) میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
"جناح۔اتحاد سے تقسیم تک" از جسونت سنگھ
تعارف
ترمیمیہ کتاب جسونت سنگھ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں اگست 2009 میں لکھی۔جسونت سنگھ بھارت کے وزیرِ خارجہ رہ چکے ہیں۔اُنھوں نے سب کتابیں انگریزی میں لکھی ہیں۔اس کتاب "جناح۔اتحاد سے تقسیم تک" کا اُردو نسخہ' رُوپا اینڈ کو' نے نئی دہلی سے شائع کیا ہے اور اس کی طباعت بھی وہیں کے ایک پریس سے ہوئی ہے۔ خوبصورت گرد پوش، عُمدہ کاغذ اور مضبوط جلد والی455صفحات پر مشتمل کتاب ہے۔ کتاب کے شروع میں ایک مرکزی مترجم فرحت احساس کے ساتھ تین دوسرے لوگوں مسعود ہاشمی، سہیل انجم اور اسما سلیم کے نام 'بالاشتراک' ا ور ایک صاحب پروفیسر اختر الواسع کا نام 'نظر ثانی' کے سلسلے میں دیا گیا ہے۔
موضوع
ترمیممصنف نے 1947 میں برِصغیر پاک و ہند کی تقسیم کا ذمہ دار قائد اعظم کی بجائے جواہر لال نہرو،سردار ولب بھائی پیٹل اور کانگریس کو ٹھہرایا۔ کتاب میں کئی مواقع پر جا بجا قائد اعظم کی شخصیت اور ان کی سیاسی بصیرت کی تعریف کی گئی ہے۔جبکہ کئی ایک مواقع پر پنڈت نہرو اور ولب بھائی پٹیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نیز جون 1946ء کے منصوبے کا بہت تفصیلی اور معلوماتی تذکرہ موجود ہے۔ جناح کا "سفر بطورسفیرِ ہندو مسلم اتحاد،آزاد خیال دستوری اور انڈین قوم پرست سے پاکستان کے قائد اعظم" کے بارے میں بتانے کی بجائے انھوں نے تقسیمِ ہند کو قسط در قسط لکھا۔انھوں نے اپنے مقالہ میں جانح کو محض پاکستان کا نہیں بلکہ پورے برِصغیر کا قائد اعظم قرار دیا ہے۔
تنقید
ترمیمکتاب کی اشاعت پر اس کے مصنف کو بھارت میں کافی تنقید سے گذرنا پڑا تھا۔ اسلام ،مسلمانوں اور تقسیم ہند کے بارے میں تاریخی حقائق کو اپنے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔انگریزی میں کتاب کو بہت پسند کیا گیا لیکن اردو ترجمہ میں قاری نے کئی خامیوں کی نشان دہی کی۔اس کی وجہ اس کے(بعض مقامات پر دشوار اور کسی حد تک ناقص) ترجمے اور پروف خوانی اور کمپوزنگ کی ان گنت فرو گزاشتیں ہیں، جو طبیعت پر بے حد گراں گذرتی ہیں اور مطالعے میں رخنے کا سبب بنتی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم1۔ https://www.dawn.com/news/866013اخذ[مردہ ربط] شدہ بتاریخ2 9نومبر 2018
2۔ https://en.wikipedia.org/wiki/Jinnah:_India,_Partition,_Independenceاخذ شدہ بتاریخ2 9نومبر 2018
3۔https://www.thehindu.com/todays-paper/tp-national/tp-newdelhi/BJP-fears-Jaswantrsquos-Jinnah-book-will-re-ignite-اخذ شدہ بتاریخ2 9نومبر 2018controversy/article16536092.ece
4۔http://news.rediff.com/special/2009/aug/18/special-the-case-for-and-against-jinnah.htmاخذ[مردہ ربط] شدہ بتاریخ2 9نومبر 2018
5۔https://www.livemint.com/Politics/SErCZ0ewVhfPabjq7ie2MK/BJP-expels-Jaswant-Singh-over-praise-for-Jinnah-in-his-book.htmlاخذ[مردہ ربط] شدہ بتاریخ2 9نومبر 2018