جنم جہنم
جنم جہنّم محمد حمید شاہد کے افسانوں کامجموعہ ہے جو 1998 میں اسلام آباد سے شائع ہوا- اس مجموعہ سے قبل شاہد کا ایک مجموعہ “بند آنکھوں سے پرے‘‘ 1994 شائع ہو کراردو دنیا افسانہ نگار کے لیے جگہ بنا چکا تھا- “جنم جہنم " میں بھی چودہ اردو افسانے شامل ہیں- "تماش بین "، "جنم جہنم "، "پارو"، "نئی الیکٹرا"، "منجھلی "، اس کتاب کے معروف افسانے ہیں-
یہ کہانیاں
ترمیمیہ کہانیاں سچ کی کوکھ سے پھوٹی ہیں اور سچے انسانی جذبوں کو خلوص اور سچائی سے پیش کرتی ہیں- اور اس امر کی گواہی دیتی ہیں کہ انھیں لکھنے والا ہر رنگ کی کہانی اور کہانی کے ہر رنگ کو اپنی گرفت میں لینے پر قدرت رکھتا ہے-منشایاد[1] محمد حمید شاہد فلسفہ و تصوف میں اپنے انہماک کو مادی زندگی کے مصائب و مشکلات سے فرار کا بہانہ ہرگز نہیں بناتے -چنانچہ اسی کتاب میں انہی افسانوں کے پہلو بہ پہلو ہمارے معاشرتی اور اخلاقی زوال پر دل کو پگھلا دینے والی کہانیاں بھی موجود ہیں- پروفیسر فتح محمد ملک [2]
اس کتاب کے افسانے
ترمیمتماش بین
ماخوذ تاثر کی کھانی
پارو
منجھلی
نرمل نیر
گرفت
ہار جیت
جنم جھنم -1
جنم جھنم -2
جنم جھنم -3
دوسرا آدمی
نئی الیکٹرا
واپسی
حوالہ جات
ترمیم