فتح محمد ملک
(پروفیسر فتح محمد ملک سے رجوع مکرر)
پروفیسر فتح محمد ملک پاکستان کی ممتاز ترین محقق، نقاد اورادبی شخصیات میں سے ایک ہیں۔
فتح محمد ملک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1936ء (عمر 87–88 سال) تحصیل تلہ گنگ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ گورڈن کالج |
پیشہ | مصنف ، ادبی نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمفتح محمد ملک 1936ء میں تحصیل تلہ گنگ ضلع چکوال (سابقہ ضلع اٹک) میں پیدا ہوئے۔
عہدے
ترمیم- ممبر، حلقہ اربابِ ذوق۔ اسلام آباد
- چیئرمیں شعبہ پاکستان اسٹیڑیز ،قائد اعظم یونیورسٹی .اسلام آباد
- صدر نشیں مقتدرہ قومی زبان۔ اسلام آباد
- ریکٹر، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی۔ اسلام آباد
- تدریس کولمبیا یونیورسٹی نیویارک،
- تدریس ہیڈل برگ یونیورسٹی برلن،
- تدریس ہم بوڈ یونیورسٹی برلن
- تدریس سینٹ پیٹرس برگ یونیورسٹی روس
خدمات
ترمیموہ تدریس اور تحقیق کا 44 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے بہت سی کتابیں اور مقالات تحریر کیے ہیں۔ آپ بہت سی جامعات اور تعلیمی و ادبی تنظیمات کے انتظامی بورڈز اور علمی مجالس کے رکن ہیں۔ ادب کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے آپ کو ستارہ امتیاز کا اعزاز عطاکیا ہے۔[1]
تصنیفات
ترمیم- ندیم شناسی۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،
- پاکستان کا مستقبل۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، (سیاسی مضامین)
- خیال و خواب۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، (مضامین)
- فتنہ انکارِ پاکستان۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،
- فلسطین - اُردو اَدب میں۔ راولپنڈی،مطبوعات حرمت، 1983ء، سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،
- ن م راشد: سیاست اور شاعری۔ دوست پبلی کیشنزلاہور، 2010ء، (تحقیق و تنقید)
- تحریک آزادیٔ کشمیر: اُردو ادب کے آئینے میں۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،
- تعصبات۔ لاہور،مکتبہ فنون،، ص (17 مضامین) سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، 1991ء،
- پاکستان میں اُردو جلد اول- سندھ
- پاکستان میں اُردو جلد دوم- بلوچستان
- پاکستان میں اُردو جلد سوم- اباسین
- پاکستان میں اُردو جلد چہارم-پنجاب
- تحسین و تردید۔ اثبات پبلی کیشنز رالپنڈی، فروری 1984ء۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،1995ء، 303 ص
- اقبال فراموشی۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،،2002ء، 208 ص (اقبالیات)
- سعادت حسن منٹو :ایک نئی تعبیر۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، (منٹو شناسی)
- احمد ندیم قاسمی:شاعر اور افسانہ نگار۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، (ندیم شناسی)
- اقبال کا فکری نظام اور پاکستان کا تصّور۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، (اقبالیات)
- اقبال اور افغانستان (1989ء)
- فیض:شاعری اور سیاست۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، 1988ء (فیض شناسی)
- انداز ِ نظر۔ لاہور،التحریر ،1979ء، (مضامین) سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،
- اپنی آگ کی تلاش۔ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور، 1999ء ،
- اقبال - فکر و عمل۔ لاہور،بزمِ اقبال ،جون 1985ء، 152 ص (اقبالیات) سنگ میل پبلی کیشنز لاہور،[2]
مزید دیکھیے
ترمیم- (ملک شناسی)پروفیسر فتح محمد ملک: شخصیت اور فن، محمد حمید شاہد، اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان۔
- فتح محمد ملک پر لکھا گیا مقالہ۔ فتح محمد ملک کی علمی و ادبی خدمات، صائمہ نازلی نگران ڈاکٹر روبینہ ترین، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی۔ ملتان، 2002ء* پاکستانی اہلِ قلم کی ڈائریکٹری،فرید احمد، حسن عباس رضا ،مرتبین، اسلام آباد، اکادمی ادبیات پاکستان 1979ء ص 336
- دُنیائے مغرب میں اسلام شناسی کی نئی لہر اور اُردو ادب، فتح محمد ملک، " فُنوُن" لاہور سالنامہ (جلد دوم ) شمارہ 16 -، جون جولائی 1981ء ص 31
- این بی ایف بُک ایمبیسیڈر 2016ء، روزنامہ "نوائے وقت" مُلتان 23 اپریل 2016ء
- فتح محمد ملک کی تنقید کا تحقیقی مطالعہ۔عمران اعظم رضا، نگران : ڈاکٹر تبسم کاشمیری، علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی، 23-2022۔