جنگلی آگ
جنگلی آگ یا جنگل میں آگ، کسی بھی خطے میں “بے قابو“ درجے کی لگنے والی وہ آگ ہے جو جنگل میں یا کسی غیر آباد سرسبز علاقے میں قدرتی طور پر بھڑک اٹھے۔[1][2] جنگلی آگ کو عمومی طور پر خطرناک تصور کیا جاتا ہے اور ماحول کے لیے گذشتہ صدی میں بڑھتا ہوا خطرہ گردانا گیا ہے۔ سائنسی لحاظ سے جنگلی آگ کو خطے اور مقامات جہاں پر یہ بھڑکنے کے حساب سے درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جنگل میں لگنے والی یہ آگ تکنیکی لحاظ سے اپنی رفتار اور اس کے نتیجے میں برپا ہونے والے اثرات کی وجہ سے دوسری آگ کی اقسام سے ممتاز ہوتی ہے۔ یہ غیر متوقع طور پر اپنی سمت تبدیل کرتی ہے اور یہ سطح پر موجود فاصلوں جیسے سڑکیں، دریا، نہر، ندیاں اور حفاظتی اقدامات کو اپنی رفتار اور شدت کی وجہ سے عبور کر سکتی ہے۔[3] جنگل میں قدرتی طور پر بھڑکنے والی آگ کی وجوہات، رفتار و شدت، جلنے والے ایندھن کی نوعیت اور موسمی حالات اس کی خصوصیات میں شامل ہیں۔[2]
جنگل میں آگ کے واقعات دنیا میں انٹارکٹکا کے علاوہ ہر براعظم پر برپا ہوتے ہیں۔ ارضی تاریخ اور انسانی تاریخ سے ثابت ہے کہ زمانہ قدیم سے یہ موجود رہی ہے اور اس کے مخصوص خطے میں برپا ہونے میں ایک توازن دریافت ہوا ہے۔[4][5] جنگل میں برپا ہونے والی آگ وسیع پیمانے پر نقصان کا باعث بنتی ہے، جس میں املاک، ماحول اور انسانی جانوں کا نقصان شامل ہے، مگر کئی علاقوں میں اس آگ کے گھنے جنگلوں میں کئی فوائد بھی مشاہدے میں آئے ہیں۔ پودوں کی کئی اقسام ایسی دریافت کی گئی ہیں جو اس آگ کی گرمی اور اس سے پیدا ہونے والی راکھ کی بنیاد پر ہی بڑھوتری کر سکتے ہیں۔ عمومی تناسب کے لحاظ سے جنگل میں آگ کے فوائد کی نسبت نقصانات زیادہ سمجھے جا سکتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ وفاقی علاقہ جات میں جنگلی آگ اور ہوائی طریقہ بچاؤ۔ 4۔ صفحہ: 40
- ^ ا ب کیمبرج ایڈوانسڈ لرنر ڈکشنری۔ سوئم۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس۔ 2008ء
- ↑ "The Science of Wildland Fire" (بزبان انگریزی)۔ نیشنل انٹر ایجنسی فائر سینٹر۔ 21 نومبر، 2008ء
- ↑ سٹیفن پائن (20 جون 2009ء)۔ (بزبان انگریزی)۔ نوا آن لائن http://www.pbs.org/wgbh/nova/fire/plants.html مفقود أو فارغ
|title=
(معاونت) - ↑ لیکسی کروک (13 جولائی 2009ء)۔ "The World on Fire" (بزبان انگریزی)۔ نوا آن لائن - پبلک براڈ کاسٹنگ سسٹم
ویکی ذخائر پر جنگلی آگ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |