جنگشاهی یونین کونسل 1،2 پاکستان کے صوبہ سندھ کا قصبہ ہے جو ضلع ٹھٹہ میں واقع ہے۔ کراچی کے مشرق میں تقریباً 99 اور ٹھٹھہ سے 21 کلومیٹر کے فاصلے پر جنگ شاہی کا قصبہ ہے جس کی وجہ شہرت اس کی رسیلی ’’بالو شاہی ‘‘ہے، جو منہ میں رکھتے ہی گھل جاتی ہے اور زبان پر اس کی شیرینی کافی دیر تک برقرار رہتی ہے۔ یہاں پرمقامی طور پر سندهی زبان بولنے والے افراد کی گائوں اور قصبے ہیں جن میں جوکهیو، پلیجو بروهی اور دیگر برادریاں آباد ہیں جنگشاهی کی قدیم تاریخ کے اوراق کے مطابق جنگشاهی کی تاریخ مکلی سے جاکر ملتی ہے اور یہ یہاں پر بهی چوکنڈی کراچی کے طرز تعمیر کا ایک بڑا قبرستان ہے جہاں پر زیادہ جوکهیو قبائل کے حیرت انگیز قبریں بھی ہیں اور وہاں ایک عظیم الشان مقبرہ حضرت پیر جنگ شاھ موجود ہے اسی کے نام کے نسبتاً اس آبادی کا نام جنگ شاهی ہے حال ہی میں الیکشن کمیشن کی تشکیل میں اسے دو یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو مقامی طور پر نا منظور کیا جا رہا ہے علآقے کی اپنی ویب گاہ جنگشاھی ڈاٹ کوم ہے جسے پبلک پریس کلب جنگشاھی کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے

شہر
صوبہسندھ
ضلعٹھٹہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTCm =)

جنگ شاہی ضلع ٹھٹھہ کا ایک قصبہ ہے یہاں پلیجو، جوکھیو، بروہی اور دیگر برادریاں آباد ہیں یہاں چوکنڈی کراچی کی طرز پر بڑا قبرستان ہے اس میں حضرت پیر جنگ شاہ کا مقبرہ ہے اسی نسبت سے اس قصبے کو جنگ شاہی کہا جاتا ہے مارو پہاڑ میں جون 2021ء کو قدرتی غار بھی دریافت ہوئی ہے،

یہاں کی ’’شاہی چکی ‘‘ کسی دور میں ملک بھر میں مشہور تھی،

جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے، عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی آخری آرامگاہ، جنگشاہی کے نزدیک گائوں منگر خان پلیجو میں ہے،

اہم مقامات

ترمیم
  1. ریلوے اسٹیشن جنگشاهی
  2. عیدگاہ
  3. بس اسٹاپ
  4. هاء اسکول
  5. هالیجی جهیل
  6. درگاہ درس وریو
  7. درگاه جنگشاهی بابا
  8. صوفی بابا

شخصیات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم