جنگ کریمیا
جنگ کریمیا مارچ 1854ء سے فروری 1856ء تک جزیرہ نما کریمیا میں لڑی جانے والی ایک جنگ تھی جس میں ایک جانب سلطنت روس اور دوسری جانب فرانس، برطانیہ، سلطنت سارڈینیا اور سلطنت عثمانیہ کی متحدہ فوج تھی۔ بیشتر جنگ جزیرہ نما کریمیا میں لڑی گئی تاہم کچھ معرکے ترکی اور بحیرۂ بالٹک کے خطوں میں بھی ہوئے۔ کبھی کبھار جنگ کریمیا کو پہلا "جدید" معرکہ قرار دیا جاتا ہے جس کے دوران جنگی انداز میں ایسی تکنیکی تبدیلیاں واقع ہوئیں جنھوں نے مستقبل کی جنگوں پر اثرات ڈالے۔
جنگ کریمیا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ ترک روس جنگیں | |||||||
عمومی معلومات | |||||||
| |||||||
متحارب گروہ | |||||||
اتحادی: سلطنت فرانس سلطنت عثمانیہ سلطنت برطانیہ سلطنت سارڈینیا |
سلطنت روس بلغاروی رضاکار | ||||||
قوت | |||||||
3 لاکھ ترک 4 لاکھ فرانسیسی ڈھائی لاکھ برطانوی اٹھارہ ہزار سارڈینیائی |
7 لاکھ روسی 4 ہزار بلغاروی | ||||||
نقصانات | |||||||
کل 5 لاکھ اموات | 60 ہزار سے ایک لاکھ دس ہزار تک اموات | ||||||
درستی - ترمیم |
جنگ کا خاتمہ معاہدۂ پیرس اور اتحادیوں کی فتح کے ساتھ ہوا۔ یہ جنگ علاقے میں روسی اثر و رسوخ کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی۔
ویکی ذخائر پر جنگ کریمیا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |