جودھا اکبر ایک بھارتی تاریخی ڈراما سیریز ہے جو زی ٹی وی پر نشر ہوا۔ اس ڈرامے کی کہانی مغل شہنشاہ اکبر اور ملکہ ہندوستان مریم الزمانی کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس کا آغاز 18 جون 2013ء سے ہوا اور ہر پیر تا جمعہ نشر ہوتا تھا۔ زی ٹی وی پر اس کا آخری قسط 8 اگست 2015ء کو نشر ہوا۔ اب یہ ڈراما دوبارہ زی انمول پر اردو میں اور زی الوان پر عربی زبان میں نشر کیا جاتا ہے۔

فائل:As the Promotional Picture of Jodha Akbar.jpg
ڈرامے کا پوسچر

ابتدائی میں کچھ راجپوتوں نے اس پر احتجاج کیا کہ اس میں کچھ تاریخی چیزیں توڑ مروڑ کر پیش کیے گئے ہیں۔ اس اعتراض کو دور کرنے کے لیے زی ٹی وی نے فیصلہ کیا کہ اس ڈرامے کے ہر قسط کی شروع میں ایک ڈسکلیمر چلایا جائے گا جس میں یہ لکھا ہو گا کہ اس ڈرامے میں کچھ غیر تاریخی چیزیں ہو سکتی ہیں جن کے صحیح ہونے کا پروڈکشن کوئی دعوٰی نہیں کر رہا۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم