جوزجان (Jowzjan) (فارسی: جوزجانپشتو: جوزجان‎) افغانستان کے چونتیس صوبوں میں سے ایک ہے۔ جو ملک کے شمال میں ترکمانستان کی سرحد پر واقع ہے۔ صوبے کو 11 اضلاع میں تقسیم کیا گیا اور یہ سینکڑوں دیہاتوں پر مشتمل ہے۔ اس کی آبادی تقریبا 512,100 نفوس پر مشتمل ہے۔[1] اس کا دارالحکومت شبرغان ہے۔

سرکاری نام
افغانستان کے نقشے پر صوبہ جوزجان
افغانستان کے نقشے پر صوبہ جوزجان
ملک افغانستان
دار الحکومتشبرغان
حکومت
 • گورنرمراد قوئنلی.
رقبہ
 • کل11,798 کلومیٹر2 (4,555 میل مربع)
آبادی
 • کل512,100
 • کثافت43/کلومیٹر2 (110/میل مربع)
منطقۂ وقتUTC+4:30
آیزو 3166 رمزAF-JOW
اہم زبانیںازبکی
ترکمان
دری
پشتو

﴿ 2 ﴾ اصلا صوبہ جوزجان کے علاوہ ،افغانستان میں ضلع بلخ کا ایک گاؤں جوزجانتھااس ( قدیم جوزجان ) کی تاریخ عالم اسلام سے پوشیدہ نہیں یہ ایک زمانے میں اسلام کا گہوارہ تھا جہاں سے بہت سی اہم شخصیات کا گذر ہوا جن میں امام ابو حنیفہ کے شاگرد خاص امام محمد بن حسن اور ان کے شاگرد اور سلیمان موسی بن سلیمان جوزجانی بغدادی حنفی اور ان کے بعد سید محمد المعروف سید ناصر حکیم ترمذی وغیرہ نے یہاں قیام کیا،[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Settled Population of Jowzjan province by Civil Division, Urban, Rural and Sex-2012-13". Islamic Republic of Afghanistan, Central Statistics Organization. Retrieved 2012-10-22.
  2. مرات اولیاء مصنف سید محمد بن حسین اودہ