جوزیف ہائیڈن آسٹریا کے شہرہ آفاق موسیقار تھا۔ اکتیس مارچ سنہ 1732ء کو آئیزن شٹٹ سے کوئی پچاس کلومیٹر دور ایک چھوٹے سے گاؤں روہرآؤ میں ان کی پیدائش ہوئی۔ جوزیف ہائیڈن اپنے بارہ بہن بھائیوں میں سے ایک تھے اور انھوں نے ایک سادہ سے گھرانے میں پرورش پائی۔ اُن کے والد بگھیاں بناتے تھے، پنچایت کے سربراہ بھی تھے اور فوک موسیقی کے دلدادہ تھے۔ اسکول کے ڈائریکٹر نے چھ سالہ ہائیڈن کی گانے کی صلاحیت پہچان لی اور بطور گلوکار تربیت دینے کے لیے انھیں اپنی نگرانی میں لے لیا۔

جوزیف ہائیڈن
(جرمنی میں: Joseph Haydn ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 31 مارچ 1732ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 31 مئی 1809ء (77 سال)[8][3][4][5][6][9][10]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویانا [11][12][13]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت آسٹریائی آرچڈچی [14]
مقدس رومی سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
نوع مغربی موسیقی   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی ارگن ،  پیانو   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نمایاں شاگرد ماریانا مارٹینیس ،  لڈوگ بیتھوون   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ نغمہ ساز [15]،  کنڈکٹر ،  ماہر موسیقیات ،  پیانو نواز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان المانی جرمن [16]،  جرمن [17]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل پرفارمنگ آرٹس ،  مغربی موسیقی ،  کلاسیک دور ،  اوپرا ،  ہم نوائی   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

موسیقی

ترمیم

ہائیڈن آٹھ سال کے ہوئے تو ویانا کے اُس دَور کے دربار سے وابستہ موسیقار ژوہان گیورگ رَوئیٹرز انھیں اپنے ساتھ لے گئے اور اپنے گلوکار لڑکوں کے گروپ میں شامل کر لیا۔ جب ہائیڈن نوعمری سے نکلے اور اُن کی آواز بدلی تو انھیں گروپ سے نکال دیا گیا۔ تب پہلے تو وہ مختلف آرکسٹراز کے ساتھ وابستہ رہے، آرگن پلیئر بن گئے اور موسیقی کے اسباق دینے لگے۔ بالآخر وہ اُس دَور کے مشہور موسیقار نکولا پورپورا کے شاگرد بن گئے۔ ہائیڈن ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ موسیقی کے بنیادی اَسرار و رموز انھوں نے اپنے اِسی اُستاد سے سیکھے تھے۔

شہرت

ترمیم

وقت کے ساتھ ساتھ ہائیڈن کے روابط بڑھتے گئے۔ طبقہء امرا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک واقف کار جوزیف فرائی ہَیر فان فیورن بیرگ کی دعوت پر نوجوان ہائیڈن اُن کے محل میں گئے۔ وہاں انھوں نے اپنے اِس واقف کار اور موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے اُن کے تین دوستوں کے لیے موسیقی کمپوز کرتے ہوئے اپنا پہلا سٹرنگ کوارٹیٹ لکھا۔ یوں اٹھارویں صدی کی اُس مرکزی اور نئی صنف کی پیدائش ہوئی، جس نے ہائیڈن کو ایک نئی مقبولیت بخشی۔1761ء میں ہائیڈن اُنتیس برس کے تھے، جب گراف پاؤل انٹون ایست رہازی انھیں اپنے ساتھ آئزن شٹٹ لے گئے۔ اگلے تیس برس انھوں نے اِسی گراف کی سرپرستی میں موسیقی تخلیق کرتے گزار دئے۔ کلاسیکی موسیقی کے بڑے بڑے مراکز سے دور رہ کر انھوں نے ہر صنفِ موسیقی میں نت نئے تجربات کیے۔ اگرچہ انھیں بابائے سٹرنگ کوارٹیٹ اور بابائے سمفنی کہا جاتا ہے لیکن اپنے سرپرست گراف ایست رہازی کی پسند کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انھوں نے بہت سے اوپیراز بھی کمپوز کیے۔ ’’اورلاندو پاراڈینو‘‘ اُن آخری اوپیراز میں سے ایک ہے، جو ہائیڈن نے کمپوز کیے۔ یہ اوپیرا اُن کا سب سے کامیاب اوپیرا ہے۔

انگلینڈ آمد

ترمیم

گراف ایست رہازی کے انتقال کے بعد ہائیڈن ویانا چلے آئے اور دسمبر سنہ 1790ء ہی میں انگلینڈ کے پہلے سفر پر روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں وہ کئی بار انگلینڈ گئے، وہاں بے انتہا کامیابی حاصل کی، بہت زیادہ پیسہ جمع کیا اور کئی نئے تجربات حاصل کیے۔

شاہکار

ترمیم

1799ء میں آسٹریا کے شہنشاہ کی موجودگی میں اُن کا شاہکار Schöpfung یعنی ’’تخلیق‘‘ پہلی بار باقاعدہ طور پر پیش کیا گیا اور اُسے ناقابل بیان کامیابی ملی۔ اُنیس ویں صدی کے اوائل میں وہ زیادہ تر اپنے گھر تک محدود ہو کر رہ گئے اور بالآخر اکتیس مئی 1809ء کو 77 برس کی عمر میں انتقال کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Joseph Haydn
  2. عنوان : Haydn, Franz Joseph — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
  3. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13895053m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Joseph-Haydn — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w60w7w6w — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/6957 — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/87955 — بنام: Franz Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ربط: https://d-nb.info/gnd/118547356 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  9. ISBN 978-85-7979-060-7 — دائرۃ المعارف اطالوی ثقافت آئی ڈی: https://enciclopedia.itaucultural.org.br/pessoa468542/joseph-haydn — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  10. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/86100255 — بنام: Joseph Haydn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  11. ربط: https://d-nb.info/gnd/118547356 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  12. عنوان : Haydn, Franz Joseph — جلد: 8 — صفحہ: 108 — ربط: https://d-nb.info/gnd/118547356
  13. اثر پرسن آئی ڈی: https://www.digitalarchivioricordi.com/it/people/display/2145 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
  14. تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2018 — Libris-URI: https://libris.kb.se/katalogisering/jgvxzpt252ss4ws — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
  15. https://cs.isabart.org/person/5160 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  16. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13895053m — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  17. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/9549923