اردو حروفِ تہجی کا ساتواں حرف جو عربی، فارسی اور دیگر زبانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ فارسی کا چھٹا اور عربی کا پانچواں حرف ہے۔ ابجد کے لحاظ سے اس کے اعداد 3 شمار ہوتے ہیں۔
عبرانی رسم الخط میں حرف گِیمَل (عبرانی: גִּימֶל، نقحر: گِیمٙل) پایا جاتا ہے۔ جدید عبرانی میں اس کی آواز گاف حرف کے برابر ہے۔ جدید عبرانی میں جیم آواز کی نمائندگی یا نقل حرفی گیمل اور گرش (عبرانی: גֶּרֶשׁ، نقحر: گٙرٙش) حرکت (یعنی ג׳) کے ساتھ کی جاتی ہے۔