اردو حروف تہجی
اردو زبان میں سینتیس حروفِ تہجی اور سینتالیس آوازیں ہیں [1] جن میں سے بیشتر عربی سے لیے گئے ہیں اور دیگر انہی کی مختلف شکلیں ہیں۔ کچھ حروف کئی طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں اور کچھ مخلوط حروف بھی استعمال ہوتے ہیں جو دو حروف سے مل کر بنتے ہیں۔ بعض لوگ 'ء' کو الگ حرف نہیں مانتے مگر پرانی اردو کتب اور لغات میں اسے الگ حرف کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ مختلف الفاظ میں یہ الگ حرف کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے مثلاً 'دائرہ'۔ یہ بات مدِنظر رکھنا ضروری ہے کہ اردو تختی اور اردو حروف دو مختلف چیزیں ہیں کیونکہ اردو تختی میں اردو حروفِ تہجی کی کئی اشکال ہو سکتی ہیں جن کو الگ حرف کا درجہ نہیں دیا جا سکتا بلکہ وہ ایک ہی حرف کی مختلف شکلیں ہیں۔ مثلاً نون غنہ نون کی شکل ہے اور 'ھ' اور 'ہ' ایک ہی حرف کی مختلف اشکال ہیں۔ ایک اور مثال الف ممدودہ (آ) اور الف مقصورہ (ا) کی ہے جو اردو تختی میں الگ ہیں مگر اردو کا ایک ہی حرف شمار ہوتے ہیں۔
اردو حروف تہجی Urdu alphabet اردو تہجی | |
---|---|
اردو حروف تہجی کی مثال: اردو | |
قِسم | ابجد |
زبانیں | اردو, بلتی زبان, بروشسکی زبان, دیگر |
بنیادی نظام |
اصل-سینائی
|
یونیکوڈ رینج | U+0600 to U+06FF U+0750 to U+077F |
نوٹ: اس صفحہ پر بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ صوتی علامات شامل ہو سکتی ہیں۔ |
حروف کی فہرست
ترمیماردو کے سینتیس حروف کی فہرست درج ذیل ہے۔ کچھ تفصیل درج ہے۔ مزید کے لیے مطلوبہ حرف کا اپنا مضمون دیکھیے۔
- الف ('ا'): اردو میں دو قسم کے الف ہیں ایک الف ممدودہ (آ) کہلاتا ہے اور دوسرا الف مقصورہ (ا)۔
- بے ('ب')، پے ('پ')، تے ('ت')، ٹے ('ٹ')، ثے ('ث')، جیم ('ج')، چے ('چ')، حے ('ح'): اسے حائے حطی کہا جاتا ہے۔، خے ('خ')
- دال ('د')، ڈال ('ڈ')، ذال ('ذ')، رے ('ر')، ڑے ('ڑ')، زے ('ز')، ژے ('ژ')
- سین ('س')، * شین ('ش')، صاد یا صواد ('ص')، ضاد یا ضواد ('ض')، طوئے ('ط')، ظوئے ('ظ')، عین ('ع')، غین ('غ')
- فے ('ف')، قاف ('ق')، کاف ('ک')، گاف ('گ')، لام ('ل')، میم ('م')، نون ('ن'): اس کی دو شکلیں مستعمل ہیں۔ ایک سادہ نون 'ن' اور دوسری نونِ غنہ 'ں ' جو ناک کی مدد سے نکالے جانے والی آواز ہے۔ اِس آواز کا استعمال پنجابی اور فرانسیسی میں بہت زیادہ ہے۔
- واؤ ('و')، ہے ('ہ'): اس کی مختلف اشکال ہیں مثلاً 'ہ' اور 'ھ' جس میں مؤخر الذکر کو دو چشمی ہے کہا جاتا ہے اور اسے اکثر مخلوط حروف بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے چھ، کھ وغیرہ۔
- ہمزہ ('ء'): یہ حروفِ علت کا نعم البدل ہے۔ بعض کے نزدیک یہ ایک الگ حرف ہے جیسا کہ 'دائرہ' جیسے الفاظ میں۔ مگر یہ کئی جگہ صرف تلفظ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں اسے الگ حرف نہیں گنا جاتا۔ اس کے حرف گننے یا نہ گننے کا یہ اصول اس وقت بھی لاگو ہوتا ہے جب حروفِ ابجد کے حساب سے اعداد نکالے جاتے ہیں۔
- یے (چھوٹی یے) ('ی'): اس کی بھی دو اشکال ہیں جو اس باتفظ میں آخر میں ہے یا نہیں۔
- یے (بڑی یے) ('ے '):
- ا آ ب بھ پ پھ ت تھ ٹ ٹھ ث ج جھ چ چھ ح خ د دھ ڈ ڈھ ذ ر رھ ڑ ڑھ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک کھ گ گھ ل لھ م مھ ن نھ و وھ ہ ھ ء ی ے
نمبر شمار | جڑواں | نقل حرفی | IPA | مثال |
1 | بھ | bh | [bʱ] | بھاری |
2 | پھ | ph | [pʰ] | پھول |
3 | تھ | th | [tʰ] | تھم |
4 | ٹھ | ṭh | [ʈʰ] | ٹھنڈا |
5 | جھ | jh | [d͡ʒʱ] | جھاڑی |
6 | چھ | ch | [t͡ʃʰ] | چھتری |
7 | دھ | dh | [dʱ] | دھوبی |
8 | ڈھ | ḍh | [ɖʱ] | ڈھول |
9 | رھ | rh | [rʱ] | [مثال درکار] |
10 | ڑھ | ṛh | [ɽʱ] | اڑھائی |
11 | کھ | kh | [kʰ] | کھانسی |
12 | گھ | gh | [ɡʱ] | گھوڑا |
13 | لھ | lh | [lʱ] | چولھا |
14 | مھ | mh | [mʱ] | تمھیں ( تمہیں درست نہیں ہے) |
15 | نھ | nh | [nʱ] | اُنھیں، اُنھوں |
16 | وھ | wh | [ʋʱ] | وھیل |
حروف تہجی
ترمیمحرف ‘‘ ة ’’ کو عموماً اُردو ابجد کا حصّہ نہیں مانا جاتا، تاہم کئی الفاظ و اِصطلاحات میں اِس کا اِستعمال ضرور ہے۔ جس کی ایک مثال مرکب لفظ دائرةالمعارف ہے۔ اور شاید اِسی اِستعمال کی وجہ سے مقتدرۂ قومی زبان نے اُردو حروفِ تہجی میں اِس کو شامل کیا ہے، اِس کے ساتھ ساتھ کئی مزید حروف کو بھی شاملِ ابجد کیا گیا ہے جس سے اُردو حروفِ تہجی کی تعداد 58 ہوجاتی ہے۔
٭ فلکی حروف: جو اوپر والی تین لکیروں میں لکھے جاتے ہیں۔ ان میں یہ حروف شامل ہیں: ’’ا، آ، ط، ظ، ک، گ۔‘‘
٭ فرشی حروف: جو درمیان والی دو لکیروں میں لکھے جاتے ہیں۔ ان میں یہ حروف شامل ہیں: ’’ب، پ، ت، ٹ، چ، د، ڈ، ذ، ر، ڑ، ز، ژ، ف، و، ہ، ء، ے۔‘‘
٭ اصلی حروف: جو نیچے والی تین لکیروں میں لکھے جاتے ہیں۔ ان میں یہ حروف شامل ہیں: ’’ج، چ، ح، خ، س، ش، ص، ض، ع، غ، ق، ل، م، ن، ی۔‘‘ مختلف انداز میں اُردو کے حروفِ تہجی کی تقسیم کی جا سکتی ہے۔ مثلاً: ’’ب‘‘ خاندان کے حروف ’’ج‘‘ خاندان کے حروف، ’’د‘‘ خاندان کے حروف، ’’ر‘‘ خاندان کے حروف، انفرادی حروف (جو الگ الگ لکھے جاتے ہیں)، شرارتی حروف، نقطے والے حروف، ’’ط‘‘ والے حروف، فلکی، فرشی، اصلی حروف وغیرہ۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مرزا خلیل احمد بیگ کی کتاب اردو کی لسانی تشکیل
- ↑ https://zoneurdu.com/urdu-alphabets/
- کتاب: آئیے اردو سیکھیں از مرزا خلیل احمد بیگ
جدول 1: درج ذیل جدول میں حروف تہجی ، قابلِ طق (clickable) ہیں اور متعلقہ ابجد کی جانب راہنمائی کرتے ہیں۔ ہر ابجد کے نیچے اسکا انگریزی تلفظ ، غیراردو (یا طالب اردو) صارفین کو مدنظر رکھ کر دیا گیا ہے؛ جبکہ (قوسین) میں موجود انگریزی متبادل ابجدیہ ، بصورت ضرورت لاطینی اردو (roman urdu) تلفظ کی ادائگی میں یکسانیت قائم رکھنے کے مقصد سے درج ہیں۔ | ||||||||
ا | ب | پ | ت | ٹ | ث | ج | چ | ح |
Alif (a) | Bay (b) | Pay (p) | tey (t) | Tey (T) | sey (s) | Jiim (j) | chey (ch) | Hey (H) |
خ | د | ڈ | ذ | ر | ڑ | ز | ژ | س |
Khey (Kh) | daal (d) | Daal (D) | zaal (z) | rey (r) | Rey (R) | zey (z) | zhey (zh) | siin (s) |
ش | ص | ض | ط | ظ | ع | غ | ف | ق |
shiin (sh) | Suad (S) | Zuad (Z) | toy (t) | zoy (z) | ain (a) | Ghain (Gh) | fey (f) | qaaf (q) |
ک | گ | ل | م | ن | و | ہ | ی | ے |
kaaf (k) | gaaf (g) | laam (l) | miim (m) | noon (n) | wao (w,v) | hey (h) | yei (y) | Yei (Y) |