حروف تہجی
حروفِ تہجی سے مراد وہ علامتیں ہیں جنہیں لکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر زبانوں میں یہ مختلف آوازوں کی علامات ہیں مگر کچھ زبانوں میں یہ مختلف تصاویر کی صورت میں بھی استعمال کیے جاتے ببر ہیں۔ بعض ماہرینِ لسانیات کے خیال میں سب سے پہلے سامی النسل یا فونیقی لوگوں نے حروف کو استعمال کیا۔ بعد میں عربی کی شکل میں حروف نے وہ شکل پائی جو اردو میں استعمال ہوتے ہیں۔ بعض ماہرین ان کی ابتدا کو قدیم مصر سے جوڑتے ہیں۔ اردو میں جو حروف استعمال ہوتے ہیں وہ عربی سے لیے گئے ہیں۔ جنہیں حروف ابجد بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی پرانی عربی ترتیب کچھ یوں ہے۔ ابجد ہوز حطی کلمن سعفص قرشت ثخذ ضظغ۔ انھیں حروفِ ابجد بھی کہتے ہیں۔ علمِ جفر میں ان کے ساتھ کچھ اعداد کو بھی منسلک کیا جاتا ہے۔ جو کچھ یوں ہیں۔
ا = 1 | ب = 2 | ج = 3 | د = 4 | ھ = 5 | و = 6 | ز = 7 |
ح = 8 | ط = 9 | ی = 10 | ک = 20 | ل = 30 | م = 40 | ن = 50 |
س = 60 | ع = 70 | ف = 80 | ص = 90 | ق = 100 | ر = 200 | ش = 300 |
ت = 400 | ث = 500 | خ = 600 | ذ = 700 | 800 = ض | 900 = ظ | 1000 = غ |
اس طریقہ سے اگر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے اعداد شمار کیے جائیں تو786 بنتے ہیں۔ بعض اہلِ علم ہمزہ " ء" کو بھی ایک الگ حرف مانتے ہیں۔ اس حساب سے پھر عربی کے انتیس حروفِ تہجی بنتے ہیں۔ اردو زبان میں عربی کے ان حروف کے علاوہ مزید حروف استعمال ہوتے ہیں۔ اردو میں ہمزہ سمیت کل 37 حروف ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ آوازیں حروف کے مجموعے سے بھی ظاہر کی جاتی ہیں مثلاً کھ، بھ وغیرہ۔ اردو میں فن تاریخ گوئی کی صنف موجود ہے جس میں اشعار یا ایک مصرع سے کسی واقعہ کی تاریخ برآمد کی جاتی ہے۔ اردو میں حروف کے اعداد حروفِ ابجد جیسے ہی ہیں۔ اضافی حروف کے لیے بھی انہی سے مدد لی جاتی ہے۔ مثلاً 'پ' کے اعداد 'ب' کے برابر، 'ڈ' کے اعداد 'د' کے برابر، 'گ' کے اعداد 'ک' کے برابر اور 'ے' کے اعداد 'ی' کے برابر شمار کیے جاتے ہیں۔
]]
ویکی ذخائر پر حروف تہجی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حروف تہجی
ترمیمحروف تہجی
الفاظ مختلف حروف سے مل کر بنتے ہیں، اِن حروف کو حروف تہجی کہا جاتا ہے۔
مثال
ا، آ، ب، بھ، پ، پھ، ت، تھ، ٹ، ٹھ، ث، ج، جھ، چ، چھ، ح، خ، د، دھ، ڈ، ڈھ، ذ، ر، ڑ، ڑھ، ز، ژ، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف، ق، ک، کھ، گ، گھ، ل، لھ، م، مھ، ن، نھ، ں، و ہ، ھ، ء، ی، ے
عربی میں پ، ٹ، چ، ڈ، ڑ، گ، کے حروف تہجی شامل نہیں ہیں۔
اُردو کے حروف تہجی کی تعداد باون ہے۔
انگریزی میں حروف تہجی کی تعداد چھبیس ہے
انگریزی تلفظ: /O ua '/}}