جگہ نما
- جگہ نما کے دیگر معنوں کے لیے دیکھیےجگہ نما
علم کمپیوٹر کاری میں جگہ نما (cursor) ایک ایسے نشانگر (pointer) کو کہا جاتا ہے کہ جو شمارندی تطاہرہ (computer display) یا کسی اور تظاہرہ اختراع (تظاہرہ اختراع) پر اس مقام یا جگہ کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ جہاں کسی اختراع ادخال (input device) سے کیا جانے والا اندراج یا ادخال نمودار ہو۔
گراف سطح البین (graphical interphase) کے آنے سے قبل 1960 کے لگ بھگ اکثر برنامجات (programe) جیسے MS-DOS وغیرہ میں استعمال ہونے والے جگہ نما، زیر خط (underscore) ہوا کرتے تھے۔ آج کل بھی یہ تین اقسام کے ہو سکتے ہیں زیر خط، مکعب اور یا عمودی خط۔۔ ایسے کمپیوٹر یا کمپیوٹر کہ جن میں فارہ (mouse) یا کوئی اور نشانگر اختراع (pointer device) بھی سطح البین (interface) کا حصہ ہو تو ان میں ایک اضافی جگہ نما بھی ظاہر ہوتا ہے جس کی عام طور پر شکل تیر نما ہوتی ہے اور یہ کمپیوٹر ماؤس یا اس نشانگر اختراع کے مقام کو ظاہر کرتا ہے۔
ویکی ذخائر پر جگہ نما سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |