جھریاں
جھریاں (انگریزی: Wrinkles) کسی بھی انسان کے چہرے پر نمایاں ہونے والی وہ لکیریں ہیں جو عمومًا بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ رو نما ہوتی ہیں[1]۔ دیگر وجوہ جن کی وجہ سے یہ نمایاں ہو سکتی ہیں، عادتی سونے کی جگہ[2]، جسم سے وزن کا گھٹنا اور سورج کا ضرر ہے[3]۔ یہ کبھی عارضی نوعیت کی بھی ہو سکتی ہیں، جیسے کہ لمبے وقت تک پانی میں ڈوبے رہنے سے دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔[4] عمر کی ڈھلان کی جھریوں کے اسباب میں چہرے کی مختلف نمایاں شکلیں، عمر کا حقیقی بڑھنا، سورج کا ضرر، سگریٹ نوشی، کم پانی پینا اور دیگر عوامل ہیں۔ انسانوں میں اسے کسی حد تک سورج کی کرنوں کے آگے کم نکلنے اور غذا (بالخصوص کاروٹینوئیڈ (carotenoids)، ٹوکوفیرول (tocopherols) اور فلاوونوئیڈ ( flavonoids)، حیاتین (وٹامن، بالخصوص اے، سی، ڈی اور ای)، ضروری اومیگا-3-چربی دار تیزابوں، مخصوص پروٹین اور لیکٹوباسیلی (lactobacilli) کی مدد سے بچا جا سکتا ہے۔[5]
ازالے کے کچھ طریقے
ترمیمچہرے پر باقاعدہ مالش کے ذریعے جھریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ مالش سے دوران خون میں تیزی آجاتی ہے اور جلد کے ٹِشوؤں اور پٹھے تنگ ہو جاتے ہیں ۔ اس سے چہرے پر ڈھیلاپن نہیں رہتا اور چہرہ جوان نظر آنے لگتا ہے ۔ کھوپرے کے تیل کا جھریوں والے حصے پر ہلکا سا مالش بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مالش روزانہ رات کو سونے سے پہلے کرنے سے بہت جلد جھریاں دور ہو سکتی ہیں ۔بوٹوکس کے انجکشن اور وٹامن ای کے کیپسول بھی جلد کو حسین و جوان رکھنے کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں ۔[6]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ FW Danby (Jul–Aug 2010)۔ "Nutrition and aging skin: sugar and glycation"۔ Clin Dermatol۔ 4۔ 28 (4): 409–411۔ PMID 20620757۔ doi:10.1016/j.clindermatol.2010.03.018
- ↑ American Academy of Dermatology۔ "Causes of Aging"۔ AgingSkinNet۔ American Academy of Dermatology۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2013
- ↑ Cosmetic Procedures for Wrinkles
- ↑ Anderson, Laurence. 2006. Looking Good, the Australian guide to skin care, cosmetic medicine and cosmetic surgery. AMPCo. Sydney. آئی ایس بی این 0-85557-044-X.
- ↑ Discovering the link between nutrition and skin aging
- ↑ چہرے سے جھریاں دور بھگائیں