جھکر کا ٹیلہ لاڑکانہ شہر سے مغرب کی طرف 6 میل (10 کلومیٹر) کے فاصلے پر مٹھو دیرو[1][2] گاؤں کے قریب ضلع لاڑکانہ، سندھ پاکستان میں ہے۔[3] یہ ٹیلہ برطانوی ہندوستان کے آثار قدیمہ کے ماہر این جی مجمدار نے 1928ء میں دریافت کیا اور یہاں کھدائی کی۔[4][5] جھکر کا ٹیلہ سندھ میں قدیم آثاروں والہ ٹیلہ ہے جہاں سے جھکر فیز دریافت کیا گیا اور یہ بتایا گیا ہو کہ سدھو تہذیب (Indus Civilization) کا ہڑپہ کی تہذیب کا دور جھکر تہذیب یا ثقافت کے بعد شروع ہوا۔[6] کچھ ماہرین اور مورخین کا خیال ہے کہ جھکر فیز کچھ عرصہ ہڑپہ تہذیب سے اکٹھہ چلتے نظر آتا ہے مگر جھکر کافی عرصہ دیر تک چلتا یا جاری رہتے نظر آتا ہے۔[7] جھکر کے ٹیلے سے ہڑپہ تہذیب یا ثقافت کے کئلکولیتھک دور کے آثار بھی دریافت ہوئے ہیں۔[3][5] قدیم دور میں سندھ دریا کا بڑا نالہ جھکر کے ٹیلے کے قریب گذرتا تھا جس کے کنارے جھکر کا شہر آباد تھا۔ علاوہ ازیں جھکر کے قرب قدیم تجارتی راستہ بھی گذرتا تھا جو مغرب سے آتا تھا۔[8]

جھکر کا ٹیلہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Indian Historical Quarterly (بزبان انگریزی)۔ Ramanand Vidya Bhawan۔ 1937۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018 
  2. "Jhokar Jo Daro"۔ Discover Pakistan۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2018 
  3. ^ ا ب "Archaeology Wordsmith"۔ archaeologywordsmith.com (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2018 
  4. Archaeological Survey of India (1927)۔ Annual Report (بزبان انگریزی)۔ Office of the Superintendent of Government Printing.۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018 
  5. ^ ا ب Mukhtar Ahmed (2014-10-25)۔ Ancient Pakistan – An Archaeological History: Volume V: The End of the Harappan Civilization, and the Aftermath (بزبان انگریزی)۔ Amazon۔ ISBN 978-1-4997-0982-7۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018 
  6. Malati J. Shendge (1995)۔ Songs and ruins: Rigveda in the Harappan setting (بزبان انگریزی)۔ RangaDatta Vadekar Centre for the Study of Indian Tradition۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018 
  7. George Erdosy (2012-10-25)۔ The Indo-Aryans of Ancient South Asia: Language, Material Culture and Ethnicity (بزبان انگریزی)۔ Walter de Gruyter۔ ISBN 978-3-11-081643-3۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2018 
  8. Sindhi Adabi Board Online Library (Stories)