جھیل سیف الملوک
جھیل سیف الملوک ناران پاکستان میں 3224 میٹر/10578 فٹ کی بلندی پر وادی کاغان میں واقع ہے۔ قریبی قصبہ ناران سے بذریعہ جیپ یا پیدل اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت جھیل ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اسے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ملکہ پربت اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے۔ سال کے کچھ مہینے اس کی سطح برف سے جمی رہتی ہے۔
جھیل سیف الملوک Saiful Muluk Lake | |
---|---|
![]() جھیل سیف الملوک سرما میں | |
محل وقوع | وادی کاغان |
جغرافیائی متناسق | 34°52′37″N 73°41′40″E / 34.876957°N 73.694485°Eمتناسقات: 34°52′37″N 73°41′40″E / 34.876957°N 73.694485°E |
قسم جھیل | پہاڑی جھیل |
بنیادی اضافہ | برفانی پانی |
نکاسی طاس ممالک | پاکستان |
رقبہ سطح | 2.75 کلومیٹر2 (29,600,000 فٹ مربع) |
سطح بلندی | 3,224 میٹر (10,577 فٹ) |
آبادیاں | ناران |

ویکی ذخائر پر جھیل سیف الملوک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |