جیف کینی (مصنف)
جیفری پیٹرک ’’جیف‘‘ کینی (پیدائش: 19 فروری 1971ء) ایک امریکی گیم ساز، کارٹون نگار، تخلیق کار، اداکار اور بچّوں کی کئی کتب کے مصنف ہیں۔ اُن کی مقبول ترین تصانیف میں ڈائری آف آ ومپی کڈ کتابی سلسلہ شامل ہے۔ وہ بچّوں کی ایک ویب گاہ پوپ ٹروپیکا کے خالق بھی ہیں۔
جیف کینی | |
---|---|
(انگریزی میں: Jeff Kinney) | |
جیف کینی نومبر 2011ء میں کتب پر دستخط کی تقریب کے موقع پر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | فورٹ واشنگٹن،میری لینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ |
فروری 19, 1971
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا [1] |
زوجہ | جولی کینی |
اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف میری لینڈ، کالج پارک |
پیشہ | مصنف، گیم ساز، اداکار |
مادری زبان | امریکی انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2]، امریکی انگریزی |
شعبۂ عمل | بچوں کا ادب [3]، کیریکیچر [3] |
کارہائے نمایاں | ڈائری آف آ ومپی کڈ |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | www |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمجیف فورٹ واشنگٹن، میری لینڈ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ ایک بہن اور تین بھائیوں میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ایک بھائی اُن سے چھوٹا جب کہ ایک بھائی اور بہن اُن سے بڑے ہیں۔[4] اُنھوں نے ابتدائی تعلیم فورسٹویل، میری لینڈ میں بشپ میک نمارا ہائی اسکول سے حاصل کی۔ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں جیف نے جامعہ میری لینڈ میں داخلہ لیا۔ کالج میں اپنی طالبِ علمی کے زمانے ہی میں جیف نے ایک بیانیہ کارٹون (کامک اسٹرپ) ’’اگڈوف‘‘ (انگریزی: igdoof) تخلیق کیا جس نے شہرت حاصل کی۔
’’دی ڈائری آف آ ومپی کڈ‘‘ کتب سلسلہ
ترمیم2004ء میں، فن برین اور جیف کینی نے ’’ڈائری آف آ ومپی کڈ‘‘ کا آن لائن نسخہ جاری کیا۔ جون 2005ء تک اس ویب گاہ پر روزانہ کی بنیاد پر نئی تحاریر پیش کی جاتی رہیں۔[5] کتاب نے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت حاصل کرلی اور 2007ء تک 20 ملین صارفین اس کے آن لائن نسخے کا مطالعہ کرچکے تھے۔ متعدد آن لائن قارئین کی جانب سے کتاب کے مطبوعہ نسخے کے اصرار پر جیف راضی ہو گئے اور 2007ء میں ڈائری آف آ ومپی کڈ شائع ہوئی۔[5] تا دمِ تحریر، ومپی کڈ سلسلے کی گیارہ کتب شائع ہو چکی ہیں، جن میں ڈو اٹ یوور سیلف بک اور ایک مووی ڈائری بھی شامل ہے۔ 2009ء میں، ٹائم میگزین نے جیف کو دنیا کے 100 ’’با اثر ترین افراد‘‘ میں شمار کیا۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://web.archive.org/web/20160401151733/http://jeugdliteratuur.org/auteurs/jeff-kinney
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15798077f — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0093180 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اکتوبر 2024
- ↑ نک مک گراتھ (30 نومبر 2012ء)۔ "Jeff Kinney: 'People ask me, is Greg really you?'" (بزبان انگریزی)۔ دی گارجین
- ^ ا ب "Diary of a Wimpy Kid" (بزبان انگریزی)۔ فن برین
- ↑ فورسٹ سمپسن (30 اپریل 2009ء)۔ "The 2009 TIME 100: Jeff Kinney" (بزبان انگریزی)۔ ٹائمز