جیمز نارمن نائٹ شینن (پیدائش: 12 فروری 1990ء) ایک آئرش سابق کرکٹ کھلاڑی ہے۔ شینن ایک دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں جو دائیں ہاتھ سے آف اسپن گیند کرتے ہیں۔ 26 مئی 2013ء کو شینن نے پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کے لیے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ جنوری 2020ء میں شینن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ [1]

جیمز شینن
ذاتی معلومات
مکمل نامجیمز نارمن نائٹ شینن
پیدائش (1990-02-12) 12 فروری 1990 (عمر 34 برس)
بیلفاسٹ, شمالی آئر لینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کاآف اسپن گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ایک روزہ (کیپ 39)26 مئی 2013  بمقابلہ  پاکستان
ایک روزہ شرٹ نمبر.77
پہلا ٹی20 (کیپ 26)30 نومبر 2013  بمقابلہ  افغانستان
آخری ٹی2029 جون 2018  بمقابلہ  بھارت
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2013– تاحالناردرن نائٹس
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20 فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 1 8 13 25
رنز بنائے 2 111 833 386
بیٹنگ اوسط 2.00 13.87 39.66 18.38
100s/50s 0/0 0/1 1/7 0/1
ٹاپ اسکور 2 60 140* 67
گیندیں کرائیں 6 102
وکٹ 0 2
بالنگ اوسط 25.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/7
کیچ/سٹمپ 0/– 1/– 5/– 4/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 12 مئی 2019ء

کیریئر

ترمیم

اس نے 2017ء کی بین الصوبائی ٹرافی ، آئرلینڈ کے گھریلو ٹوئنٹی 20 مقابلے میں چھ میچوں میں 251 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے۔انھوں نے 2017ء کے بین الصوبائی چیمپئن شپ ٹورنامنٹ میں چار میچوں میں 446 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بھی بنائے۔ دسمبر 2018ء میں وہ 19 کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں کرکٹ آئرلینڈ نے 2019ء کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا تھا۔ [2] [3] مئی 2018ء میں انھیں اسی ماہ کے آخر میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے آئرلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 14رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انھیں کھیلنے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔ [4] جون 2018ء میں شینن نے ہندوستان کے خلاف اپنی پہلی ٹوئنٹی20 بین الاقوامی نصف سنچری بنائی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "James Shannon announces retirement"۔ Cricket Ireland۔ 29 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2020 
  2. "19 men's central player contracts finalised ahead of busy 2019"۔ Cricket Ireland۔ 19 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2018 
  3. "Ireland women to receive first professional contracts"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2018 
  4. "Ireland omit George Dockrell for historic first men's Test against Pakistan"۔ BBC Sport۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018