جیمی اوورٹن (پیدائش:10 اپریل 1994ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی ہے جو سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب کے لیے کھیلتا ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں جو دائیں ہاتھ سے بلے بازی بھی کرتے ہیں۔ [1] اس نے سمرسیٹ کے لیے 2012ء میں کلائیڈ ڈیل بینک 40 میں سرے کے خلاف ڈیبیو کیا۔ [2] انھوں نے جون 2022ء میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ اس کا جڑواں بھائی کریگ ، سمرسیٹ کے لیے کھیلتا ہے۔ [3] مئی 2022ء میں ای سی بی کی جانب سے اول درجہ کرکٹ میں کرکٹ کھلاڑی کی باؤلنگ کی رفتار کو دریافت کرنے اور ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایک نئے اقدام میں اوورٹن نے 90ایم پی ایچ کی رفتار سے باؤلنگ کی۔ [4] اگلے مہینے اوورٹن کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ دستے میں شامل کیا گیا۔ [5] اس نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 23 جون 2022ء کو انگلینڈ کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف کیا۔ [6]

جیمی اوورٹن
ذاتی معلومات
مکمل نامجیمی اوورٹن
پیدائش (1994-04-10) 10 اپریل 1994 (عمر 30 برس)
بارنسٹپل, ڈیون، انگلینڈ
قد6 فٹ 5 انچ (1.96 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتکریگ اوورٹن (جڑواں بھائی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 706)23 جون 2022  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2012–2020سمرسیٹ (اسکواڈ نمبر. 8)
2019نارتھمپٹن شائر
2020سرے
2021– تاحالسرے (اسکواڈ نمبر. 88)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 1 87 42 83
رنز بنائے 97 2,102 399 563
بیٹنگ اوسط 97.00 21.67 17.34 17.06
100s/50s 0/1 1/12 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 97 120 40* 48
گیندیں کرائیں 222 11,541 1,662 1,273
وکٹ 2 220 57 67
بالنگ اوسط 73.00 30.61 30.56 29.70
اننگز میں 5 وکٹ 0 6 0 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 1/61 6/61 4/42 5/47
کیچ/سٹمپ 0/– 51/– 19/– 46/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 22 ستمبر 2022

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Player Profile: Jamie Overton"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2012 
  2. "CB40 Group B, Surrey v Somerset at London, May 4, 2012"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2012 
  3. "Player Profile: Craig Overton"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2012 
  4. "Fast bowlers on the clock as ECB trials radar guns to satisfy England's need for speed"۔ ESPNcricinfo 
  5. "Jamie Overton added to England squad for Headingley Test vs New Zealand"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2022 
  6. "3rd Test, Leeds, June 23 - 27, 2022, New Zealand tour of England"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2022