جین آسٹن
جین آسٹن(16دسمبر 1775ء – 18جولائی 1817ء) انگریزی کے عظیم ناول نگاروں میں سے ایک، موجودہ دور کے بعض نقادوں کے نزدیک ان کے ناول پرائڈ اینڈ پریجوڈس کا شمار دنیا کے دس عظیم ناولوں میں کیا جا سکتا ہے۔
جین آسٹن | |
---|---|
(انگریزی میں: Jane Austen) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Jane Austen) |
پیدائش | 16 دسمبر 1775ء [1][2][3][4][5][6] |
وفات | 18 جولائی 1817ء (42 سال)[7][8][3][2][5][6] ونچیسٹر [9][10] |
مدفن | ونچیسٹر کیتھیڈرل [11] |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ مملکت برطانیہ عظمی |
عارضہ | سل |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | بورنموتھ یونیورسٹی |
پیشہ | مصنفہ [13][5][14]، افسانہ نگار [15]، ناول نگار [9] |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [16][17][18] |
شعبۂ عمل | ادب [19] |
کارہائے نمایاں | تکبر اور تعصب ، شعور و احساس ، مینس فیلڈ پارک |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمجین آسٹن ایک پادری کی لڑکی تھی۔ اپنی زندگی کے ابتدائی 25 سال اس نے ہیمپ شائر میں اپنے باپ کے ساتھ گرجا میں گزارے۔ یہیں انھوں نے اپنے تین مشہور ناول تکبر و تعصب (Pride and Prejudice)، شعور و احساس (Sense and Sensibility) اور نارتھینجر ایبے (Northanger Abbey) لکھے جو بہت بعد میں شائع ہوئے۔ باپ کے انتقال کے بعد پورا خاندان ہمپ شائر میں چاٹن کاٹیج منتقل ہو گیا۔ آخر عمر تک جین یہیں رہی۔ ایک پادری کی لڑکی کے قلم سے ایسی ناول نگاری اس دور کے سماج کے لیے قابل قبول نہیں تھی۔ اس لیے یہ ناول لکھنے کے کافی عرصہ بعد چھپے اور وہ بھی فرضی نام سے البتہ قریبی دوست احباب کو اس کا علم تھا۔ اس کا ناول نارتھینجر ایبے مسز ریڈ کلف کے اسکول کے رومانوں پر ایک نہایت پر لطف اور طنزیہ ناول ہے جس کا مسودہ 1803ء میں صرف دس پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔ جین نے ان ناولوں پر خاص طور سے ان کی زبان پر کافی محنت کی تھی۔ لیکن اس کی زندگی میں اسے کوئی شہرت نہ ملی۔ اس کے سارے ناول صوبائی سماج میں رہنے والے شرفا کے اطراف گھومتے ہیں۔ اکثر قصوں میں شادی کے قابل لڑکیوں کے لیے شوہر کی تلاش اصل موضوع ہے۔ جین اپنی اعلیٰ نثر کے لیے مشہور ہے۔ وہ اپنے ناولوں میں کرداروں کو شطرنج کے مہروں کی طرح بڑی چابک دستی کے ساتھ گھماتی ہے۔ اخلاقی قدریں بڑی گہری ہیں۔ پلاٹ میں ہلکا طنز ومزاح ہے۔ وہ بیوقوف، بر خود غلط سیدھے سادے لوگوں کا خوب مذاق اڑاتی ہے۔ ان کا شمار انگریزی زبان کے بڑے ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔ اس کی تصنیفات الگ الگ مجموعے کی شکل میں بھی چھپتی رہتی ہیں۔ اس کی سوانح حیات بھی شائع ہوئی ہے۔[20]
ایک نیلامی میں جین آسٹن کی ہاتھ سے لکھی ہوئی دستاویزات 993250 پاؤنڈ میں فروخت ہوئی ہیں۔[21]
تصنیفات
ترمیم- تکبر و تعصب (Pride and Prejudice)
- شعور و احساس (Sense and Sensibility)
- مینزفیلڈ پارک (Mansfield Park)
- ایما (Emma)
- نارتھینجر ایبے (Northanger Abbey)
- ترغیب (Persuasion)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Jane Austen — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — اقتباس: 16.XII.1775
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : Jane Austen (1775-1817) — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb118896036 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب https://snaccooperative.org/view/83837620 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://www.oxforddnb.com/view/article/904 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 نومبر 2020
- ^ ا ب پ BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/4586/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 فروری 2021
- ^ ا ب عنوان : A Historical Dictionary of British Women — ناشر: روٹلیج — اشاعت دوم — ISBN 978-1-85743-228-2 — BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/4586/
- ↑ عنوان : Краткая литературная энциклопедия — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — اقتباس: 18.VII.1817
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118505173 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب عنوان : Аустен, Джен
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Остин Джейн
- ↑ Jane Austen: A great English novelist - Winchester Cathedral
- ↑ عنوان : Kindred Britain
- ↑ عنوان : Краткая литературная энциклопедия — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ ISBN 978-0-140-43334-0 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb118896036 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990000321 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/8965475
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990000321 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ https://www.britannica.com/biography/Jane-Austen
- ↑ "آسٹن کے مسودے کی تین گنا زیادہ قیمت"۔ بی بی سی