جیوتی کلش
جیوتی کلش (سنسکرت: ज्योती कलश) ہندو دیوی درگا کا ایک علامتی استحضار ہے۔ نوراتری (نو دن جاری رہنے والے اس تہوار جسے درگاہ پوجا کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے) کے تہوار کے دوران دیوی کو منانے کے لیے ان کے مندروں میں بھگت جیوتی کلش کو روشن کرتے ہیں۔ لفظ جیوتی کلش دو سنسکرت الفاظ جیوتی (خدائی روشنی یا نور) اور کلش کا مرکب ہے۔
جیوتی کلش، مٹی کے دِیوں اور گھی سے روش کیے جاتے ہیں اور یہ گھی کی مدد سے جلنے والے دِیے کلش پر رکھے جاتے ہیں اور اس پر مٹی کا ڈھکن رکھ دیا جاتا ہے۔ دِیوں کی آگ (جیوتی) نوراتری کے نو دنوں اور نو راتوں کو مسلسل جلتی رہتی ہے، ہندوؤں کے بقول نوراتری کے دنوں کے دوران میں یہ آگ جلتی رہتی ہے جب تک یہ آگ جلتی ہے ان کی دیوی ماں زمین پر موجود رہتی ہے۔[1] بڑے مندروں کے آس پاس کئی بڑے ہال ہوتے ہیں جہاں بھگت نو راتوں کے لیے جیوتی کلشوں کو روشن کرتے ہیں، ان کی دیکھ ریکھ رضاکار کرتے ہیں، جو نو راتوں تک دِیوں کو بجھنے نہیں دیتے اور گھی ڈالتے رہتے ہیں۔[1]
کئی لوگ نوراتری کے دوران میں اپنے گھروں میں جیوتی کلش روشن کرتے ہیں۔ جلتے ہوئے جیوتی کلش تہوار کی نویں اور آخری دن پر اٹھا کر جھیل یا نہر وغیرہ میں بہا دیے جاتے ہیں۔[2][3]
جیوتی کلش روشن کرنے کا عمل راجستھان[3]، اتر پردیش،[2] مدھیہ پردیش اور خاص کر چھتیس گڑھ میں کیا جاتا ہے، جہاں نوراتری کا تہوار اور جیوتی کلش روشن کرنے کی رسم بے حد مقبول ہے۔[1][4] یہاں کے مقامی مندروں میں بھگت نو راتوں کے لیے جیوتی کلشوں کو روشن کرتے ہیں ان دِیوں کی دیکھ ریکھ رضاکار کرتے ہیں، جو نو راتوں تک دِیوں کو بجھنے نہیں دیتے اور گھی ڈالتے رہتے ہیں۔[1] ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ نو راتوں تک دِیے جلتے رہتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دیوی ماں ان کے بیچ موجود ہے۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ "Chhattisgarh, a land of temples"۔ The Daily Pioneer۔ 9 مئی 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2012
- ^ ا ب Shri H.S. Jain, learned counsel for the petitioner submits that the petitioner has arranged for Akhand Jyoti Kalash procession to immerse the same in river Kalyani. Procession is to be taken out from the prescribed route from temple of goddess Durga to the said river in village Safdarganj, district Barabanki. Vasudev Gupta v State Of U.P.,Thru. Princ. Secy., Home & Others
- ^ ا ب "नवसंवत्सर की पूर्व संध्या पर निकाली झांकियां Jyoti Kalash procession taken out on eve of Navaratri festival - Rajasthan"۔ Dainik Navajyoti۔ 23 March 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2012
- ↑ "Janjgir Champa Heart of Chhattisgarh"۔ Official Website of Janjgir Champa District, Chhattisgarh۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2012
بیرونی روابط
ترمیم- رائے پور میں سو جیوتی کلشوں کی تصویرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cg-04.com (Error: unknown archive URL)
- مدھیہ پردیش کے ایک مندر میں جیوتی کلشوں کی حسین اور دلکش تصاویرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ panoramio.com (Error: unknown archive URL)
- رتن پور کے مہا مایا مندر میں جیوتی کلشآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mahamayaratanpur.com (Error: unknown archive URL)