جے اوڈیڈرا (عمانی کرکٹر)

جے ویرم بھائی اوڈیڈرا (پیدائش: 5 نومبر 1989ء) ایک بھارتی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو عمان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] جنوری 2018ء میں اسے 2018ء کے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو ٹورنامنٹ کے لیے عمان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [2] اس نے 8 فروری 2018ء کو عمان کے لیے لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ [3] اگست 2018ء میں انھیں 2018ء کے ایشیا کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے عمان کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [4] اکتوبر 2018ء میں اسے 2018ء کے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ کے لیے عمان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] ستمبر 2019ء میں اسے 2019ء کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے عمان کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [6] نومبر 2019ء میں انھیں بنگلہ دیش میں 2019ء کے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے عمان کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [7]

جے اوڈیڈرا
ذاتی معلومات
مکمل نامجے ویرم بھائی اوڈیڈرا
پیدائش (1989-11-05) 5 نومبر 1989 (عمر 35 برس)
پوربندر، گجرات، بھارت
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 12)14 اگست 2019  بمقابلہ  پاپوا نیو گنی
آخری ایک روزہ6 فروری 2020  بمقابلہ  ریاستہائے متحدہ امریکہ
پہلا ٹی20 (کیپ 23)13 فروری 2019  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ٹی2031 اکتوبر 2019  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
ماخذ: Cricinfo، 6 فروری 2020ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Jay Odedra"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2018 
  2. "Cricket: Three debutants in Oman squad for WCL Division 2"۔ Times of Oman۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2018 
  3. "3rd match, ICC World Cricket League Division Two at Windhoek, Feb 8 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2018 
  4. "Cricket: Maqsood to lead Oman at Asia Cup Qualifiers in Malaysia"۔ Times of Oman۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2018 
  5. "Cricket: Maqsood to lead Oman in ICC WCL Division 3"۔ Times of Oman۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2018 
  6. "Oman squad for ICC T20 WC Qualifier in UAE announced"۔ Times of Oman۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2019 
  7. "Kaleem replaces Maqsood as captain for ACC Emerging Teams' Asia Cup"۔ Oman Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2019