حارث بن ظالم غزوہ بدر میں شامل ہونے والے قبیلہ خزرج کےانصار صحابہ میں شامل ہیں۔
حارث بن ظالم بن عبس سلمی یہ ابن مندہ اور ابو نعیم کا قول ہے اور ان دونوں نے کہا ہے کہ ان کی کنیت ابو الاعور ہے۔ ہم نے کنیت کے باب میں ان کا ذکر اس سے زیادہ کیا ہے یہ حارث جنگ بدر میں شریک تھے یہ ابن اسحاق کا قول ہے ان کے نام میں اختلاف ہے ان سے قبس بن ابی حازم نے روایت کی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ بعض علمانے ابو نعیم اور ابن مندہ کے اس قول کو رد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بڑا وہم ہے انھوں نے دو آدمیوں کو ایک کر دیا حارث بن ظالم کی کنیت ابو الاعور ہے اور ابو الاعو سلمی کا نام عمرو بن سفیان ہے ان دونوں کی کنیت ابو الاعور ہے مگر پہلے انصاری خزرجی ہیں بنی عدی بن نجار سے ان کے صحابی ہونے میں کسی کا اختلف نہیں بدوی ہیں اور دوسرے کا نام عمرو بن سفیان سلمی ہے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان دونوں آدمیوں کو ایک کر دیا باوجود یہ کہ ان کے نام میں اور نسب میں اختلاف ہے۔[1]

حارث بن ظالم
معلومات شخصیت

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 466 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور