حامد (محمود) بن كمال الدين (حامد كمال الدين) پاكستان كے ايك دينى سكالر’ داعى ’مربى ’مصنف اور مفكر ہيں۔ لاہور كے ايك ادارہ العصر اسلامك سنٹر كے مدير اور ايك ماہنامہ رسالہ ايقاظ كے ايڈيٹر ہيں۔حامد کمال الدین جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کے سب سے چھوٹے بھائی ہیں اور حافظ عبداللہ بہاولپوری کے بھانجے اور داماد بھی ہیں

پیدائش

ترمیم

27 فروری 1966ء  كو ضلع سرگودھا كے ايك نواحى علاقہ ميں  پيدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

كيونكہ آپ ايک دينى گھرانے ميں پيدا ہوئے اور  والد بھى اپنے علاقے كے داعى تھے۔ اس لیے 12 سال كى  عمر تک قرآن حفظ كرنے اور باترجمہ پڑھنے كے ساتھ ساتھ ابتدائى دينى تعليم بھى  گھر ميں ہى حاصل كرلى تھى۔ مزيد تعليم كے لیے آپ لاہور آ گئے جہاں ميٹرک كرنے كے ساتھ ساتھ دينى تعليم (دورہ عامہ درس نظامی )مدرسہ اہلحديث دھرم پورہ  سے حاصل كرتے رہے۔گورنمنٹ كالج لاہور سے ايف اے كا امتحان پاس كيا اور اسى دوران مدرسہ غزنويہ شيش محل روڈ ميں دينى تعليم (دورہ عاليہ درس نظامی )جارى ركھى۔ پھر اعلىٰ تعليم كے لیے اسلام آباد تشريف لے گئے جہاں بين الاقوامى اسلامى يونيورسٹى سے شريعة ميں بيچلر كى ڈگرى حاصل كى اور LLM شريعة اينڈ لا كا كورس مكمل كيا اور  ساتھ ہى وفاق المدارس  (جامعہ سلفیہ فيصل آباد ) سے اسلامك اور عريبك سائنسز ميں ماسٹر كى ڈگرى حاصل كى۔

اسلامى يونيورسٹى ميں تعليم كے دوران انھوں اس وقت پاكستان ميں موجود متعدد مشائخ الصحوة سے استفادہ كيا جن ميں سے چند كے نام درج ذيل ہيں:

ڈاكٹر عبد اللہ عزام رح‘ شيخ صلاح الصاوى حفظہ اللہ‘ ڈاكٹر عمر عبد الرحمنٰ رح‘ شيخ عدنان العرعور حفظہ اللہ

اس عرصہ كے دوران آپ كا تعامل اپنى دلچسپى كے موضوعات : ’’دعوتى طريقہ كار اور اسلامى عمل ‘‘ميں عالم عرب كے مختلف مدارس فكر كے طلبہ سے رہا۔ آخر آپ نے  شيخ سفر الحوالى حفظہ اللہ كے منہج كواختيار(OWN)  كيا  جو كہ مدرسئہ  ابن تيميہرح اور مدرسئہ محمد بن عبد الوہاب رح كو دورحاضر  كے مطابق  پيش كرتے ہيں۔ جہاں كہ ان كے مطابق دو صالح دھارے آكر ملتے ہيں يعنى  ايك طرف امام  ابن تيميہرح اورامام محمد بن عبد الوہاب رح كاكلاسك ورثہ  اور دوسرى طرف سيد مودودى رح اور سيد قطب  رح كى عصر حاضر كو سمجھنے كى اپروچ۔ محمد قطب رح اور  ڈاكٹر جعفرشيخ ادريس حفظہ اللہ كے فكرى كام كى طرف ان كى خاص رجحان رہا۔

اس كے علاوہ آپ  مختلف موقعوں پرسعودى عرب ميں  شيخ سفر الحوالى حفظہ اللہ‘ شيخ محمد قطب رح‘ شيخ احمد آل عبد اللطيف حفظہ اللہ اور امريكہ ميں  شيخ وليد المنيسى حفظہ اللہ اور شيخ حاتم الحاج حفظہ اللہ  سے دينى رہنمائى و مشورہ كے لیے رابطہ ميں رہے ہيں۔

عملی زندگی

ترمیم

آپ  80ء  كى دہائى كے وسط سے نوجوانوں كى رہنمائى كر رہے ہيں۔ آپ كا ارتكاز جن باتوں پر رہا وہ درج ذيل ہيں:

·      عقيدة كى تفہيم دور حاضر كے مطابق

·      تربيت ميں  سنت منہج اورمطلوبہ اسلامى تبديلى كے معاشرتى پہلو

·      مسلمانوں ميں وحدت لانے كا علم اور اصول اہلسنت كے مطابق مسلم گروہوں ميں قربت

·      شرك و بدعت كى جديد شكلوں سے آگاہى

  • بعض عربى رسالوں ميں مضامين لكھنے كے علاوہ  90ء كى دہائى سے اردو ميں كتابيں لكھ رہے ہيں۔1999ء سے ايك رسالہ’’ ايقاظ‘‘ كے ايڈيٹر رہے ہيں۔30 سے زائد كتابوں كے مصنف ہيں۔ جن ميں امام ابن تيميہ رح‘ امام محمد بن عبد الوہاب رح‘محمد قطب رح اور شيخ سفر الحوالى حفظہ اللہ كى كتابوں كے ترجمے بھى شامل ہيں۔
  • آپ پاكستان ميں تعليم كے ميدان ميں بھى منسلك رہے ہيں۔ اور ايك كويتى فلاحى ادارہ كے لیے   كام كرتے ہوئےكئى سال تك تعليمى شعبہ كے سربراہ رہے  اور عربى زبان كى ترويج كے لئےكئى پروگرام ترتيب دئيے۔
  • آپ امريكہ ميں 8 سال تك ايك اسلامك سنٹر كے امام اور دينى سربراہ رہے ہيں۔ اس دوران آپ اعلىٰ تعليم يافتہ مسلمانوں ‘  جديد تعليمى اداروں كے طالب علموں   اور غير مسلموں ميں دعوت كا كام كيا۔ اس كے علاوہ نومسلموں كى تعليم‘مسلمان خاندانوں كى دينى و نفسياتى رہنمائى(Counseling)  اور مختلف صورتوں ميں معاشرتى سرگرميوں ميں شركت۔
  • لاہور ميں 2011ء سے نوجوانوں كے لیے  دورہ شريعہ چلا رہے ہيں۔
  • 2013ء ميں لاہور ميں العصر اسلامك سنٹر كے نام سے ادارہ قائم كيا جس ميں  وقتاً فوقتاً مختلف تعليمى و تربيتى پروگرام  ترتيب دئيے جاتے ہيں۔
  • ايقاظ‘ ڈيفائنس‘دوستان اقصىٰ ويب سائٹس كے سربراہ ہيں۔

تراجم

ترمیم

1.  دعوت کا منہج کیا ہو؟ (کیف ندعو الناس؟)   محمد قطب رح

2.  روزِ غضب    (یوم الغضب) سفر الحوالی

3.  دین کی ابجد (رسائل توحید)    (الواجبات المتحتمات) شیخ محمد بن عبد الوہاب رح

4.  اصولِ ثلاثۃ        شیخ محمد بن عبد الوہاب رح

5.  اہلسنت فکر وتحریک۔ فتاوی ابن تیمیہ کی روشنی میں   (أھل السنۃ والجماعۃ۔ معالم الانطلاقۃ الکبریٰ)     محمد عبد الہادی المصری

6.  مفہومات (مفاھیم ینبغی أن تصحح) محمد قطب رح

7.  اختصار و ترجمہ اقتضاء الصراط المستقيم۔ امام ابن تيميہ رح

8.  خلافت و ملوكيت(الخلافة والملوكية) امام ابن تيميہ رح

9.  منہج تعامل اہل قبلہ۔ شيخ سفر الحوالى

تصانيف

ترمیم

1.  موحد تحریک

2.  شروط لا الہ الا اللہ

3.  نواقض اسلام

4.  توحید کے تین اساسی محور

5.  شرکِ اکبر

6.  شرکِ اصغر

7.  ایمان کا سبق

8.  مسلم ہستی کا احیاء

9.  آپ کے فہمِ دین کا مصدر سلف؟ خلف؟ یا ذاتی تحقیق؟

10.  یہ گرد نہیں بیٹھے گی   (ناموس رسالت کے موضوع پر مغرب کے ساتھ ایک فکری جھڑپ

11.  رو بہ زوال امریکن ایمپائر   عالم اسلام پر حالیہ صلیبی یورش کے پس منظر میں

12.  یہ وہی انگریز نظام ہے مگر اب یہ ’اسلامی بھی ہے!

13.  مسجدِ اقصیٰ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مسئلہ

14.  مضامین رمضان

15.  رسالہ ردِ کفر

16.  بت شکن    (مجموعۂ مضامین)

17.  قومی ریاستیں یا دارالاسلام؟

18.  ہيومنزم

19.  دعا قنوت

20.  تفسير نہيں تدبر

21.اپنى جمہوريت نہ دنيا نہ آخرت

22۔مسلم معاشرے پڑھے لكھے بھيڑيوں كے نرغے ميں