حرم میں ایک دن
ایک دن حرم میں مسجد الحرام سے متعلق ایک طویل دورانیے کی دستاویزی فلم ہے۔ فلم عربیہ پکچر اور الرائسہ حرامین کی مشترکہ کاوش ہے[3]۔ یہ مکہ میں موجود مسجد الحرام کی غیر معمولی داستان ہے، جس کا اتنا احترام ہے کہ کوئی غیر مسلم یہاں ایک قدم بھی نہیں رکھ سکتا۔[4][5]۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ، ایک پورے دن کے دوران میں ہونے والے مسجد الحرام کے اندرونی کام کاج کا مشاہدہ، کام کرنے والوں کی آنکھوں سے دیکھایا گیا ہے۔[6]۔ فلم کو حرم سے متعلق انتہائی مفید اور حوالے کی چیز بنانے کے لیے ہدایت کار ابرار حسین نے حرم کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کے لیے ایک سال سے زیادہ عرصہ کام کیا۔[3] حرم سے متعلق اس سے قبل ایسی علمی و معلوماتی دستاویزی فلم نہیں آئی، اسلام سے متعلق تاریخی معلومات سے لگاؤ رکھنے والے افراد کے لیے یہ بہا خزانہ ہے۔
حرم میں ایک دن One Day in the Haram | |
---|---|
حرم میں ایک دن کا باضابطہ پوسٹر | |
ہدایت کار | ابرار حسین |
پروڈیوسر | عبد اللہ العمری |
تحریر | ابرار حسین |
موسیقی | عبد اللہ رولی |
سنیماگرافی | ابرار حسین |
ایڈیٹر | عبد اللہ علیہراضی |
پروڈکشن کمپنی | عرابک پکچر |
تاریخ نمائش | ستمبر 2017[1] |
دورانیہ | 85 منٹ |
ملک | سعودی عرب |
زبان | انگریزی/عربی |
بجٹ | $266,652[2] |
پس منظر
ترمیمتوسلآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ twasul.info (Error: unknown archive URL) سے ایک گفتگو (انٹرویو) میں، ہدایت کار عبد اللہ الاحمری نے کہا کہ پہلے تو الحرمین الشریفین کے متولی عبد الرحمٰن السدیس سے منظوری لی گئی، (دستاویزی فلم بنانے کا) مقصد جدید حرم کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور مسلمانوں کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا کہ ان کی ثقافت اور زمین پر مقدس ترین جگہ اصل میں کیا ہے۔ احمری نے مزید بتایا کہ فلم کے ناظرین کے دلوں میں امن کا شعور اجاگر کرنا، ایمان اور انتساب کا اظہار کرنا بھی تھا۔[3]
فلم کے لکھاری اور ہدایت کار برطانوی فلم ساز ابرار حسین ہیں۔ اس سے قبل ابرار حسین نے اسلام چینل کے لیے اسلامی سلسلے تخلیق کیے جن میں، ماڈل موسک (2007ء) اور فیتھ آف (2008ء) شامل ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "ایک دن حرم میں – باضابطہ بصری اشتہار | فيلم يوم في الحرم - تشويقة"۔ یوٹیوب۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اگست 2017
- ↑ "'ایک دن حرم میں' دستاویزی فلم جلد ہی پہلی دفعہ حصہ"۔ عرب نیوز (بزبان انگریزی)۔ 2017-08-11۔ 13 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017
- ^ ا ب پ "«تواصل» تكشف تفاصيل أضخم عمل سينمائي «يوم في الحَرَم» | صحيفة تواصل الالكترونية"۔ twasul.info (بزبان عربی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2017
- ↑ "Religious segregation"۔ Wikipedia (بزبان انگریزی)۔ 2017-08-02
- ↑ KhalidZaheer.com۔ "Khalid Zaheer: Non-muslims not allowed in Mecca/Madina"۔ www.khalidzaheer.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2017
- ↑ "'One Day in the Haram' documentary to debut soon"۔ Arab News (بزبان انگریزی)۔ 2017-08-11۔ 13 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017
بیرونی روابط
ترمیم- ایک دن حرم میں | فلم کی باضابطہ ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ onedayintheharam.com (Error: unknown archive URL)
- حرم میں ایک دن آئی ایم ڈی بی پر
- فلم کا باضابطہ بصری اشتہار یوٹیوب پر