حارث بن زید بن عبد ربہ بن ثعلبہ خزرجی انصاری جو کہ انصار کے قبیلہ خزرج کے ایک جلیل القدر صحابی ہیں ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر اور غزوہ احد کو دیکھا اور بہادری کے ساتھ لڑے ۔ [1]

صحابی
حريث بن زيد الأنصاري
إطارٌ مُخطَّط بخطِّ الثُّلث على الصحابي حُرَيْث بن زيد ملحوقًا بالترضي عليه - رضی اللہ تعالی عنہ -.

معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حافظ ابن ِ حجر رحمہ اللہ"الإصابة في تمييز الصحابة" میں ان کے متعلق لکھتے ہیں: ’’(حضرت)حریث بن زید بن ثعلبہ بن عبدِ ربِہ بن زید بن حارث الخزرجی(رضي الله عنه):موسی بن عقبہ رحمه الله نے ابنِ شہاب رحمه الله سے ،اور ابو الاسود رحمه الله نے عروہ رحمه الله سے نقل کیا ہے کہ یہ اُن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ہیں جوجنگِ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ابنِ شاہین رحمه الله فرماتے ہیں:یہ اُن (حضرت)عبد اللہ بن زید بن ثعلبہ(رضي الله عنه) کے بھائی ہیں جنہوں نے اذان کے متعلق خواب دیکھا تھا، نيز یہ جنگِ بدر اور جنگِ اُحد میں شریک ہوئے ہیں۔ ابوعمر (قرطبی رحمه الله ) فرماتے ہیں:جنگِ احد میں ان کے شریک ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔ ابوعمر (قرطبی رحمہ اللہ ) نے ( ان کا نسب بیان کرتے ہوئے)’’عبدِ ربِہ ‘‘ کو ’’ثعلبہ‘‘ پر مقدم کردیا ، حالاں کہ یہ انہیں(حضرت) عبد اللہ(رضي الله عنه) کے بھائی ہیں جنہوں نے اذان کے متعلق خواب دیکھا تھا ،لهذا ( نسب کے متعلق )پہلاقول( جو ہم نے شروع میں ذکر کیا ہے) وہی صحیح ہے‘‘۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد بن سعد البغدادي (1990)، الطبقات الكبرى، تحقيق: محمد عبد القادر عطا (ط. 1)، بيروت: دار الكتب العلمية، ج. 3، ص. 406،
  2. (الإصابة في تمييز الصحابة، باب الحاء، الحاء بعدها الراء، 2/53، رقم: 1679و1680، ط:دار الجيل- بيروت)