حریریہ، دمشق کے ضلع میں رفاعیہ درویشوں کا ایک فرقہ ہے۔ اس فرقے کا بانی علی بن حسن حریری تھا، جو 645ھ/1247ء میں حوران کے شہر بصری میں فوت یوا۔ وہ وحدت الوجود کا قائل تھا۔ اس کے غالی عقیدے کو شاعر نجم الدین بن اسرائیل نے جس انداز میں بیان کیا ہے، اسے ابن تیمہ نے ایک اہم فتوے کے ذریعے ناجائز قرار دیا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  • کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص- 775