حسن الدین احمد

بھگود گیتا کے اردو مترجم

ڈاکٹر حسن الدین احمد ریاست حیدرآباد اور حکومت ہند، دونوں کی سیول سروس میں بر سر خدمت، بھارت کے مرکزی وقف کونسل کے رکن ، غیر منقسم آندھرا پردیش میں وقف بورڈ کے صدرنشین اور بھارت کے قومی اقلیتی کمیشن کے صدرنشین رہ چکے تھے۔ وہ الٰہیات، اسلامیات، بین مذہبی مذاکرات اور سماجی تعلیمی موضوعات پر کئی کتابیں، نغمہ الوہیت کے نام سے بھگود گیتا کے اردو مترجم بھی رہ چکے تھے۔[1]

ڈاکٹر حسن الدین احمد
پیدائشحیدرآباد، دکن
وفات13 اگست 2019ء
حیدرآباد، دکن
پیشہریاست حیدرآباد اور حکومت ہند، دونوں کی سول سروس میں خدمت، بھارت کے مرکزی وقف کونسل کے رکن ، غیر منقسم آندھرا پردیش میں وقف بورڈ کے صدرنشین اور بھارت کے قومی اقلیتی کمیشن کے صدرنشین
مادر علمیعثمانیہ یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ
اصنافالٰہیات، اسلامیات، بین مذہبی مذاکرات اور سماجی تعلیمی موضوعات پر کئی کتابیں، نغمہ الوہیت کے نام سے بھاگوت گیتا کا اردو ترجمہ
اہم اعزازات2003ء میں مخدوم ایوارڈ
اولادشمس الدین احمد اور ظہیر الدین

تصانیف، تالیفات

ترمیم
تصانیف
  • ہندوستان کا معاشرتی نظام۔ 1942ء
  • اردو ترجمہ شریمد بھگوت گیتا۔1947ء
  • فطری علاج ۔ 1954
  • اردو الفاظ شماری ۔ 1973
  • انجمن(سوانحی مضامین کا مجموعہ) ۔ 1974ء
  • ٘محفل(سوانحی مضامین کا مجموعہ) ۔1982ء
  • بزم(انجمن اور محفل کے سوانحی مضامین کا انتخاب)۔1984ء
  • جامع العطیات۔1984ء
  • ساز مغرب (حصہ اول)(تایازدہم انگریزی شاعری کے گیارہ سو منظوم اردو ترجموں کا مجموعہ)۔1976ء
  • ساز مشرق (حصہ اول) (عربی اور فارسی شاعری کے منظوم اردو ترجموں کا انتخاب) ۔1979ء
  • ساز مشرق (حصہ دوم) (سنسکرت اور بر صغیر کی علاقہ واری شاعری کے منظوم اردو ترجوں کا انتخاب) ۔ 1980
  • زبان زد اشعار۔1982
  • انگریزی شاعری کے منظوم اردو ترجموں کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (پی۔ایچ۔ ڈی کا مقالہ)۔ 1984ء
  • قرآن فہمی۔آسان راستہ۔ 1986ء
  • جامعہ عثمانیہ ۔ 1988
  • احسن البیان فی علوم القرآن ۔ 1989
  • An easy way to the Understanding of the Quran - 1998
  • A New Approach to the Study of Quran - 1987
  • Strategies to Develop Waqf Administration in India - 1998
  • Introducing the Quran - 2002
  • A Brief History of Islam - 2004

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Dr Hasanuddin Ahmed, Bhagawad Gita's Urdu translator, is dead"۔ دکن کرانیکل 

بیرونی روابط

ترمیم